شدت کی گرمی اور اتوار کی چھٹی ،سیاحتی مراکز پر مقامی و غیر مقامی سیاحوں کا سیلاب اُمڑ آیا

طلبہ و طالبات اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بھاری تعداد صحت افزا مقامات کی سیر کرکے لطف اندوز

0 36

سرینگر: گرمی کی شد ید لہر اور عام تعطیل کے بیچ اتوار کے روز وادی کے تمام سیاحتی مراکز پر مقامی و غیر مقامی سیاحوں کا بھاری رش دیکھنے کو ملا جبکہ وادی کے شمال و جنوب سے طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بھاری تعداد نے صحت افزا مقامات کی سیر کرکے لطف اندوز ہوئے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کو ملی تفصیلات کے مطابق وادی کشمیر میں جاری گرمی کی شدید لہر اور اتوار کی چھٹی کے روز وادی کشمیر کے شمال و جنوب سے لوگوں اور اسکولی بچوں کے ساتھ ساتھ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کا سیلاب سیاحتی مقامات پر اُمڑ آیا اور وادی کشمیر کے تمام سیاحتی مراکز پر سیاحوں کا بھاری رش دیکھنے کو ملا ۔اتوارکی اعلیٰ صبح سے ہی مختلف علاقوں کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات چھوٹی بڑی مسافر گاڑیوں و سکولی بسوں میں الگ الگ سیاحتی مقامات کی طرف جاتے نظر آئے۔ سرینگر کے علاوہ وادی کے دوسرے علاقوں کے سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات بھی ایکسکرشن پر چلے گئے۔ سٹی رپورٹر نے کے مطابق ڈل جھیل کے کنارے واقع مشہور و تاریخی مغل باغات میں بھی سینکڑوں طلبہ و طالبات و ان کے اساتذہ سیر کرتے نظر آئے جبکہ اس حوالے سے ان باغات میں غیر معمولی بھیڑ نظر آئی ۔اُدھر پہلگام ، سونہ مرگ، گلمرگ ، یوس مرگ ، ویری ناگ، ککر ناگ اور اچھہ بل جیسے مشہور سیاحتی مقامات میں بھی منگل کو غیر معمولی رش رہا اور ان مقامات میں سینکڑوں سکولی بچوں نے لطف لیا۔ نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد نے بتایا کہ وادی کشمیر میں شدید گرمی کی لہر کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے اتوار یعنی چھٹی کے روز سیاحتی مراکز کی سرو تفریح کا من بنا کر ان صحت افزا مقامات کی سیر کی ۔جنوبی کشمیر کے مشہور و معروف سیاحتی مرکز پہلگا م سے نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح سے سیاحوں کی بھاری تعداد دیکھنے کو ملی جن میں مقامی سیاحوں کے علاوہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی کافی تعداد شامل تھی ۔

تبصرے
Loading...