سینسیکس میں312 اور نفٹی میں 81 پوائنٹس کی گراوٹ

0 58

ممبئی، غیر ملکی بازاروں سے ملنے والے کمزور اشاروں کے درمیان ویدانتا اور ریلائنس جیسی قدآور کمپنیوں میں ہونے والی زبردست فروخت کے دباؤ میں بدھ کو کاروبار کے دوران بی ایس ای کا 30 حصص والا اشاریہ سینسیکس 38،000 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 11،450 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے آ گیا۔چین کے اپریل کے مایوس کن برآمد ات کے اعداد و شمار اور امریکہ چین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کے درمیان دنیا بھر کے حصص بازاروں پراثر رہا۔ اس کے علاوہ ویدانتا کی کمزور سہ ماہی کارکردگی سے بھی سرمایہ کاری متاثر رہی. ان سب وجوہات کے درمیان سینسیکس گراوٹ کے ساتھ 38،244.18 پوائنٹس پر کھلا۔ کاروبار کے ابتدا میں یہ 0.82 فیصد یعنی 312.06 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 38،000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کے نیچے یعنی 37،964.57 پوائنٹس پر آ گیا۔نفٹی کی شروعات بھی گراوٹ میں 11،478.70 پوائنٹس سے ہوئی۔ کاروبار کے دوران یہ بھی 80.70 پوائنٹس یعنی 0.70 فیصد کا غوطہ لگاتا ہوا 11،450 پوائنٹس کے نیچے یعنی 11،417.20 پوائنٹس پر آ گیا۔یو این آئی

تبصرے
Loading...