سید علی گیلانی کے بیٹے نعیم کے نام تازہ سمن جاری ،22اپریل کواین آئی ا ے ہیڈ کواٹر دہلی میں پیش ہونے کی ہدایت

0 86

سرینگر: فنڈنگ معاملے میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے حریت (گ) چیئر مین سید علی گیلانی کے بڑے فرزند نعیم گیلانی کے نام ایک اور سمن جاری کرتے ہوئے انہیں نئی دہلی میں میں22اپریل کو پیش ہونے کی ہدایت دی ۔ سی این آئی کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) کی طرف سے فنڈنگ معاملے میں کئی مزاحمتی لیڈران کی گرفتاری کے بعد این آئی اے نے حریت کانفرنس گ چیرمین سید علی شاہ گیلانی کے بڑے بیٹے سید نعیم گیلانی کے نام دوسری سمن جاری کرتے ہوئے انہیں این اے کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی ۔ معلوم ہوا ہے کہ نوٹس ایس پی پیڈ کواٹر نئی دہلی سے جاری کی گئی ہے جس میں نعیم کو کہا ہے کہ وہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کیلئے این آئی اے کے صدر دفتر واقع نئی دلی میں22اپریل کو پیش ہوجائیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل نعیم گیلانی کے نام پہلی سمن جاری ہوئی تھی جس میں اْن سے9اپریل کو پیش ہونے کیلئے کہا گیا تھا۔

تبصرے
Loading...