سٹیٹ کاپریٹو بینک امتحان میں شامل ہوئے امید واروں کا احتجاج

متعلقہ محکمہ سے امتحانی نتائج اور لسٹ منظر عام پر لانے کی اپیل

0 102

سرینگر: سٹیٹ کاپریٹو بینک امتحان میں مبینہ طور دھندلیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے امید واروں نے مطالبہ کیا کہ امتحانی نتائج منظر عام پر لائیں جائے ۔ امید واروں نے راجباغ سرینگر میں زور دار احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ منتظمین نے چو ر دروازے سے بھرتیاں عمل میں لائی ہے جبکہ مستحق امید واروںکو نظر انداز کیا گیا ۔ سی این آئی نمائندے نے اس ضمن میں اطلاع دی ہے کہ گزشتہ ماہ سٹیٹ کاپریٹو بینک امتحان میں شامل ہوئے امید واروں نے محکمہ کے خلاف زور دار احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امتحانی نتائج منظر عام پر لائیں جائے ۔ نمائندے کے مطابق امید واروں نے الزام عائد کیا کہ امتحان میں شامل ہونے کے بعد متعلقہ محکمہ نے امتحانی نتائج آج تک منظر عام پر نہیں لائیں تاہم حیرانگی کی بات یہ ہے کہ امتحانی نتائج منظر عام پر لانے کے بغیر ہی کچھ امید واروں کو انٹر ویو کیلئے طلب کیا ہے جو کہ سراسر نا انصافی ہے ، امید واروں کا کہنا تھا کہ بینک نے امید واروں کا تحریری امتحان منعقد کیا ہے تاہم اس کے نتائج کو ابھی تک منظر عام پر نہیں لایا گیا جس کے نتیجے میں امتحان میں شامل ہوئے امید وار تذزب میں مبتلا ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ امتحانی نتائج کے بغیر ہی کئی افراد کو منتخب کیا گیا جن کو انٹرویو کیلئے طلب کیا گیا جس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ امتحانی نتائج میں دھندلیاں عمل میں لائی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ ہم پھر سے محکمہ سے اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ لسٹ کو منظر عام کو لایا جائے تاکہ انہیں معلوم ہو سکے کہ ان کی کاردگرگی کیا ہے ۔

تبصرے
Loading...