سو کے قریب بے زباں جانور آفات سماوی کے شکار

کپوارہ میں100 سے زائد بھیڑ بکریاں آسمانی بجلی کی زد میں آکر لقمہ اجل

0 99

سرینگر: سرحدی ضلع کپوارہ میں خانہ بدوشوں کے ریوڈ کو آفات سماوی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں 100سے زیادہ بھیڑ بکریاں ہلاک ہوگئی ہے ۔اس واقعے کے حوالے سے ضلع انتظامیہ اور پولیس کی مشترکہ ٹیم جائے واردات پر پہنچی جنہوںنے وہاںحالات کا جائز ہ لیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں منگل کو آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے ایک سو سے زیادہ بھیڑ بکریاں لقمہ اجل بن گئیں۔محکمہ موسمیات نے گذشتہ دنوں پیشن گوئی کرتے ہوئے کہاتھا کہ وادی کشمیر میں3جون سے لیکر 6جون تک میدانی علاقوںکے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں گرج چمکنے کے ساتھ ساتھ ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہوسکتی ہے اور پیشن گوئی کے عین مطابق گذشتہ روز موسم اچانک خراب ہوا ہے شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں بادل گرجنے اوربجلی چمکنے کے واقعات کے ساتھ ساتھ شدت کی بارشیں ہوئیں ۔ اس بیچ سرحدی ضلع کپوارہ میں بھی موسم کی ابتر صورتحال کی وجہ سے کئی جگہوں پر آسمانی بجلی گرآئی جبکہ مذکورہ علاقے میں بھی سو سے زیادہ بھیڑ بکریاں آفات سماوی کی زد میں آکر ہلاک ہوگئیں ۔یہ واقعہ کپوارہ کے چوکی بل علاقے میں تمانا میں پیش آیا۔ حکام کے مطابق خانہ بندوشوں کی ایک پارٹی نے نزدیکی جنگل میں عارضی رہائش قائم کی تھی اور اْن کے ساتھ اْن کے بھیڑ بکریاں بھی تھیں۔مذکورہ خانہ بندوش گڈریوں نے اپنی بھیڑ بکریاں کھلے آسمان میں رکھے تھے کہ اس دوران موسم خراب ہوگیا۔حکام نے کہا کہ بادلوں کے گرجنے کی وجہ سے مذکورہ بھیڑ بکریاں آسمانی بجلی کی زد میں آگئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے102بھیڑ بکریاں لقمہ اجل بن گئیں۔ضلع انتظامیہ کی ایک ٹیم پولیس کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچ گئی جس نے واقعہ کی مکمل تفتیش کا حکم دیدیا۔

تبصرے
Loading...