سوڈان میں پرتشدد مظاہروں میں 16 افراد ہلاک

0 98

خرطوم: سوڈان میں گزشتہ دو دن سے جاری پرتشدد احتجاج و مظاہرہ میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔مقامی چینل ‘الحدث’ ٹیلی ویژن نے ہفتہ کو بتایا کہ دارالحکومت خرطوم میں تشدد کے دوران 16 افراد کی موت ہو گئی. سوڈان گذشتہ دسمبر سے پرتشدد مظاہروں کا سامنا کر رہا ہے . ملک کی اقتصادی حالت خراب ہونے کی وجہ سے وسیع پیمانے پر شروع ہونے والے احتجاج و مظاہرہ اور تقریبا 30 سال تک اقتدار میں رہنے والے صدر عمر بشیر کے خلاف تحریک میں تبدیل ہو گئے ۔سوڈان کی فوج نے صدر کے خلاف مظاہرین کا ساتھ دیا اور صدر کا تختہ پلٹ کر اقتدار کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا. فوج نے ایک فوجی کونسل قائم کر کے دو سال کے لئے اقتدار اس کے ہاتھوں میں سونپ دی ہے تاہم اپوزیشن ،فوجی کونسل سے سویلین حکومت کو اقتدار منتقل کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے .

تبصرے
Loading...