ویڈیو: سنگھ پورہ پٹن میں مارکیٹ چیکنگ،گلی سڑی سبزیاں ضائع ، دکانداروں سے جرمانہ وصول

0 69

 

سرینگر/ ماہ مقدس میں قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کیلئے سب ضلع مجسٹر یٹ پٹن کی ہدایت پر سنگھ پورہ پٹن میں مارکیٹ چیکنگ عمل میں لائی گئی جس دوران غیر معیاری سبزیاں ضائع کرنے کے علاوہ قیمتوں میں اضافہ کرنے والے دکانداروںسے جرمانہ وصول کیا گیا ۔ سی این آئی نمائندے کے مطابق سب ضلع مجسٹریٹ پٹن کی ہدایت پر نائب تحصیلدار سنگھ پورہ ،ٹی ایس او سنگھ پورہ ، اور ڈی او پولیس پوسٹ مر گنڈ پٹن عطہر پرویز کی سربراہی میں ایک ٹیم نے ہار ترٹھ پٹن بازار میں مارکیٹ چیکنگ عمل میں لائی ۔ جس دوران انہوں نے قیمتوں میں از خود اضافہ کرنے کے پاداش میں ملوث دکانداروں سے جرمانہ وصول کیا جبکہ گلی سڑی سبزوں کی بھاری مقدار ضائع کی گئی ۔ اس موقعہ پر عوام نے انتظامیہ کے افسران کی سراہنا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ آگے بھی اس طرح کی کارروائیاں جاری رکھی جائے تاکہ ماہ مقدس کے ان ایام میں لوگوں کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ( سی این آئی )

تبصرے
Loading...