سنبل واقعہ پر ہائی کورٹ کشمیر نے سنجیدہ نوٹس لیا

آئی جی کشمیر کو 2دنوں کے اندر اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

0 95

سرینگر:کشمیر ہائی کورٹ نے سنبل واقعہ کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کشمیر کو ہدایت دی کہ وہ اس معاملے کے حوالے سے دو دنوں کے اندراندر عدالت کے سامنے مفصل رپورٹ پیش کریں ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق ہائی کورٹ کشمیر نے سنبل واقعہ کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کشمیر کی ہدایت دی ہے کہ وہ 2دنوں کے اندراندر اس معاملے کے حوالے سے ایک مفصل رپورٹ پیش کریں ۔ معلوم ہوا ہے کہ ریاستی عدالت عالیہ نے بدھ کو سمبل سانحہ کا از خود نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو اس ضمن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔ریاستی چیف جسٹس، جسٹس گیتا متل اور جسٹس تاشی بان پر مشتمل ایک ڈویڑن پینچ نے آئی جی کشمیر کو ہدایت دی کہ وہ آنے والے جمعہ کو رپورٹ پیش کرے۔ضلع بانڈی پورہ کے سمبل میں 8مئی کو ایک تین سالہ بچی کی مبینہ عصمت دری کا سانحہ پیش آیا جس کیخلاف وادی بھر میں شدید رد عمل سامنے آرہا ہے۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے کیس کی فاسٹ ٹریک تحقیقات کیلئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے رکھی ہے۔ادھر آج چوتھے روز بھی مسلسل اس حوالے سے وادی کے کئی جگہوں پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے جبکہ ضلع بڈگام ، سنبل اور دیگر ملحقہ علاقوں میں ہڑتال رہی ۔ اس کے ساتھ ساتھ کئی سکولوں کے طلبہ نے احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیا جس دوران مظاہرین ملوث ملزم کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔

تبصرے
Loading...