ویڈیو: سمبل واقعہ کے خلاف وادی میں غم و غصہ کی لہر جاری ، طلبہ اور فورسز کے درمیان پُر تشدد جھڑپیں

وادی کے بیشتر اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تیسرے روز بھی درس و تدریس کا عمل بحال نہ ہو سکا

0 63

سرینگر/ سمبل باندی پورہ سانحہ کے خلاف جمعرات کو بھی کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہوئے جس دوران مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مبینہ طور پر متاثر بچی کو انصاف فراہم کیا جائے ۔ اسی دوران طلبہ کے احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر سرینگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کی سرگرمیاں مسلسل تیسرے روز بھی معطل رہی ۔ سی این آئی کے مطابق سمبل بانڈی پورہ سانحہ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی لہر کے بیچ جمعرات کو بھی سرینگر سمیت کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہوئے جس دوران احتجاجی مظاہرین نے مبینہ طور پر معصوم بچی کی عصمت دری میں ملوث شخص کے خلاف کارورائی کی مانگ کی ۔ سرینگر کے عالمی گیری بازار اور سعیدہ کدل میں مقوامی لوگوں نے جمعرات کی اعلیٰ صبح احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے مطالبہ کہ کہ مبینہ طور بچی کی عصمت دری میں ملوث شخص کو سزا دی جائے اور معصوم بچی کو انصاف فراہم کیا جائے ۔ عین شاہدین کے مطابق احتجاجی مظاہرین نے درگاہ حضرت بل شاہراہ پر دھرنا دیکر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی جس کے باعث مسافروں کو کافی پریشانیوںکا سامنا کرنا پڑا ۔ ادھر با با ڈیم سرینگر علاقے میں اس وقت تشدد بھڑک اٹھا جب گاندھی کالج اور ایم ایل ہائر اسکندری اسکول میں زیر تعلیم طلبہ نے احتجاجی ریلی نکالی جس دوران فورسز اور احتجاجی طلبہ کے درمیان جھڑپیں ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ جونہی طلبہ نے کالج سے باہر آنے کی کوشش کی تو وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے ان کا راستہ روک لیا جس پر وہ مشتعل ہوئے اور انہوں نے فورسز اہلکاروں پر سنگبازی کی جس کے جواب میں انہوں نے فورسز اہلکاروں پر سنگبازی کی جس کے جواب میں فورسز اہلکاروں نے انہیں منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس شلنگ کا استعمال کیا ۔ اسی دوران طلبہ کے احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر انتظامیہ نے جمعرات کو وادی کشمیر کے اکثر کالجوں اور ہایئرسیکنڈری سکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جس دوران سرینگر کے دو کالجوں ،بانڈی پورہ ، گاندربل ،بارہمولہ، سوپور، اننت ناگ، کپوارہ، بڈگام اضلاع میں قائم کالجوں اور ہائی و ہائیر سیکنڈری سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں متاثر رہی ۔واضح رہے کہ منگل کو سمبل سانحہ کیخلاف طالب علموں کے مظاہروں میں شدت آئی تھی یہاں تک کہ سرینگر کے دو کالجوں کے باہر مظاہرین اور پولیس کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں۔( سی این آئی )

تبصرے
Loading...