سمبل آ برو ریزی کاواقع شرمناک ،قا بل مذمت/گورنر

بھائی چارے اورامن کوہر حال میںقا ئم رکھا جائے

0 78

سر ینگر : سمبل میں پیش آ ئے آبرو ریزی کے واقعے کوانسانیت سے عاری قراردیتے ہوئے ریاست کے گور نرنے کہا کہ اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے شرمناک واقعے میں ملوث شخص کو کیفری کردار تک پہنچا نے کا ارادہ ظاہرکرتے ہوئے گور نرنے کہاکہ بیٹیوں کا عزت کرنا ہماری ذمہداری ہے اور صنف نا زک کو تحفظ فراہم کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا ۔اے پی آئی کے مطابق سمبل بانڈی پورہ میں 3سالہ لڑکی کی آ برورزی کے معاملے کوناقا بل برداشت انسانیت سے عاری قرار دیتے ہوئے ریاست کے گور نر ستیاپال ملک نے انسپیکٹر جنرل آف پولیس ایس پی پانی سے ہدایت کی کہ آ برو ریز کے اس واقعے میں ملوث شخص کوکیفری کردار تک پہنچا نے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائے ۔ریاست کے گورنرنے واقعے کو افسوس ناک اورناقا بل برداشت قرار دیتے ہوئے کہاکہ بیٹی کسی کی بھی ہو اس کاعزت کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ انہوںنے کہا کہ صنف نا زک کے تحفظ کو یقینی بنانے میںکوئی بھی دقیقہ فرگزاشت نہیں کیاجا ئیگا ۔ریاست کے گو رنرنے مختلف مذہبی تنظیموںکے رہنماوں دنشوروں اور مختلف مکتب ہائی فکرکے لوگوں پرزوردیاکہ وہ ریاست کے صدیوں پرانے بھائی چارے رواں داری کو قا ئم و دائم رکھنے کیلئے اپنارول ادا کر کے ریاست خاص کروادی میں امن بحال رکھنے کیلئے دست تعاون فراہم کریں ۔

تبصرے
Loading...