سعودی عرب اورخلیجی ملکوں کے ساتھ ساتھ کرگل میں عیدالفطرمنائی گئی

عید گاہوںمیں روح پرور اجتماعات ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے باجماعت عید نمازادا کی

0 79

سرینگر: سعودی عرب اورخلیجی ملکوں کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کے صوبائی کرگل میں بھی عید الفطر کی تقریبات نہایت ہی عقیدت و احترام کیسا تھ منگل کو منائی گئی ۔ اس سلسلے میں عید گاہوںمیں روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے اور ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے باجماعت عید کی نماز ادا کی ۔ سی این آئی کے مطابق سعودی عرب اورخلیجی ملکوں کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کے کرگل صوبہ میں بھی منگل کو عید الفطر کی تقریب سعید منائی گئی ۔ اس سلسلے میں سوموار کی شام ہی سعودی عرب اور دیگر ممالک میں چاند نظر آنے کے بعد یہ اعلان کیا گیا تھا کہ منگل کو عید الفطر کی تقریب منائی جائے گی ۔ عیدکے پرمسرت موقع پرسعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیزاورولی عہدمحمدبن سلمان نے دنیابھرکے اسلامی ملکوں کے رہنمائوں کو عیدکی مبارکباددی ہے۔عید کے بڑے اجتماعات مسجدالحرام مکۃ المکرمہ اور مسجدنبوی مدینہ منورہ میں ہوئے۔اس موقع پرمسلم امہ کی ترقی اورخوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی۔ ادھر جموں کشمیر کے صوبہ کرگل میں بھی منگل کو عید الفطر کی تقریب منائی گئی ۔ سوموار کی شام کو ہی مقامی اوقاف کمیٹی نے چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے اعلان کیا گیا تھا کہ منگل کو کرگل میں عید منائی جائے گی ۔

تبصرے
Loading...