سرینگر پولیس نے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز

ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے شخص کو گرفتار کیا

0 114

سرینگر: حال ہی میں سماجی رابط سائٹوں پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کیا گیا جو کہ اشتعال انگیزی سے بھرا ہوا تھا جس کی وجہ سے ایک مخصوص طبقے کے جذبات مجروح ہوئے۔ چنانچہ پولیس نے اس سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن صفا کدل میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ پولیس نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے سخت کوششوں کے بعد اس ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے والے شخص کو ڈھونڈ نکال کر اْس کی گرفتاری عمل میں لائی۔ مذکورہ شخص کی شناخت فیروز احمد ناتھ ولد عبدالرحمن ناتھ ساکنہ پالپورہ سرینگر کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہ بازی اور بے بنیاد و من گھڑت خبروں پر اپنی توجہ مبذول نہ کریں اور ایسے عناصر کی اْن کوششوں کو ناکام بنائے جو امن و امان کو زک پہنچانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔ سرینگر پولیس نے واضح کیا ہے کہ افوا ہ بازی اور من گھڑت خبریں پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تبصرے
Loading...