سرینگر لہہ شاہراہ پر دو ماہ بعد برف ہٹانے کا کام مکمل / بیکن

شاہراہ آئند دونوں میں ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بحال کی جائیگی

0 84

سرینگر: قریب دو ماہ کے طویل محنت و مشقت کے بعد سرینگر لہہہ شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام مکمل کیا گیا ہے اور اس بات کی امید لگائی جا رہی ہے کہ 430کلو میٹر لمبی اس شاہراہ کو کچھ دنوں میں ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بحال کیا جائے گا ۔ ادھر دس کلو میٹر لمبا گگن گیر۔سونا مرگ روڑ سوموار کو ساڑھے چار ماہ تک بند رہنے کے بعد ٹریفک کیلئے کھل گیا۔سی این آئی کے مطابق گزشتہ سال ما ہ دسمبر میں بھاری برفباری کے بناعث بندپڑی سرینگر لہہ شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام مکمل کیا گیا ہے اور ا س کو قابل آمد رفت بنایا گیا ۔ باڈر روڈس آرگنائیزیشن نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام گزشتہ دو ماہ سے جاری تھا جس کو مکمل کر لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی آر او کی محنت و مشقت کے باعث شاہراہ کو قابل آمد رفت بنایا گیا ہے اورا ٓنے والے دنوں میں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال کی جائیگی ۔ ”وجایک ”پروجیکٹ کے کمانڈر کرنل راجیو لوہانی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ پروجیکٹ انتہائی کٹھن تھا لیکن انتھک کوششوں کے بعد اس کو اختتام پذیر کیا گیا ہے اور بی آر او اب اْس مقام تک پہنچ گئی ہے جس کو زیرو پوئینٹ کہا جاتا ہے اور جہاں تودے گر آنے کا خطرہ رہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اہلکار اور مشینری زوجیلا پاس پر برف ہٹانے کے کام میں کسی وقفے کے بغیر لگے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ سال ہوئی بھاری برفباری کے بعد مسافروں کے جاں و مال کی حفاظت کے پیش نظر شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند کیا گیا تھا ۔

تبصرے
Loading...