سرینگر جموں شاہراہ پر پھر پسیاں گر آئیں، ٹریفک کی نقل وحمل پر معطل

شاہراہ پر ہزاروں کی تعداد میں مال بردار و مسافر گاڑیاں درماندہ

0 82

سرینگر/: سرینگر جموں شاہراہ پر گذشتہ روز سے ٹریفک کی نقل و حمل جاری رہنے کے دوران شاہراہ پر ایک بار پھر پسیاں گرآئیں جس کے نتیجے میں منگلوار کو پھر شاہراہ کو بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے شاہراہ پر ہزاروںکی تعداد میں مال بردار و مسافر گاڑیاں درماندہ ہوکے رہ گئی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں شاہراہ پر منگل کو ایک بار پھر تازہ پسیاں گر آئی ہیں جس کی وجہ سے اس کو پھر ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ حکام کے مطابق شاہراہ پر ڈگڈول علاقے میں پتھر بھی گر آئے ہیں۔ایس ایس پی نیشنل ہائی وے جتیندر سنگھ جوہر کے مطابق شاہراہ کو ڈگڈول علاقے میں تازہ پسیاں گر آنے کے بعد ٹریفک کیلئے بند کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہزاروں لوگ شاہراہ پر درماندہ ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ شاہراہ پر سفر سے گریز کریں کیونکہ ابھی شاہراہ ٹریفک کے قابل نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب شاہراہ کو ٹریفک کے قابل بنایا جائے گا تو سب سے پہلے درماندہ گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت ہوگی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلسل پتھر گر آنے کے سبب بحالی کے کام میں مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ سرینگر جموں شاہراہ گذشتہ روز ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے قریب ہفتہ کے بعد پوری طرح سے کھول دی گئی تھی۔ شاہراہ پر کئی دنوں تک مال بردار گاڑیاں درماندہ تھیں جس کے نتیجے میں تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ سبزی میوہ سڑگیا جبکہ بیڑ اور مرغ کئی دنوں تک درماندہ رہنے کے نتیجے میں بھوک اور پیاس سے مر گئے ۔

تبصرے
Loading...