سرینگر جموں شاہراہ پر مسافرگاڑیوں پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کے خلاف

12جون کو وادی کے ساتھ ساتھ جموں میں بھی مکمل پہیہ جام کا اعلان

0 20

سرینگر/ پبلک ٹرانسپورٹ پر ٹیکس عائد کرنے اور گاڑیوں میں مہنگے آلات نصب کرنے کے سرکاری حکمنامے کے خلاف ٹرانسپورٹروںنے 12جون کو پہیہ جام کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں میں بھی ٹرانسپورٹر ہڑتال کررہے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ پر مسافروں گاڑیوں پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کے خلاف وادی کے ساتھ ساتھ جموں میں بھی 12جون کو ٹرانسپورٹر وںنے مکمل ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ٹرانسپورٹروں کے مطابق سرکار نے مسافر گاڑیوں میں ہائی ٹیک لوکیشن ٹریکنگ سسٹم نصب کرنے کا فرمان جاری کیا ہے جو خستہ حال ٹرانسپورٹ صنعت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوسکتی ہے ۔ ٹرانسپورٹروں نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے پر 285روپے کا بھاری ٹیکس عائد کرنے خلاف وادی کے ساتھ ساتھ جموں کے ٹرانسپورٹر بھی 12جون کو مکمل ہڑتال کررہے ہیں ۔ ٹرانسپورٹروں کے مطابق ہائی ٹیک آلات قریب 20,000روپے کا ہے اور اس وقت ٹرانسپورٹر اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ وہ یہ مہنگا ڈیوائس گاڑیوں میں نصب کرسکیں ۔ اسلئے وادی کشمیر میں 12جون کو مکمل چکہ جام ہوگا اور اس روز کسی بھی طرح کی کوئی گاڑی نہیں چلے گی اس کے ساتھ ساتھ آٹو رکھشاء اور سومو بھی بند رہیں گی ۔ (سی این آئی)

تبصرے
Loading...