سرینگر جموں شاہراہ پر بارودی سرنگ ہونے کا شبہ,گھنٹوں تک روکا گیا ٹریفک ، بم ڈسپوزل سیکارڈ کو ہاتھ کچھ نہ آیا

0 14

سرینگر: سرینگر جموں شاہراہ پر باروودی سرنگ ہونے کے شبہ کے بعد پولیس نے شاہراہ پر کئی گھنٹوںتک ٹریفک کی نقل و حمل روک دی جس کی وجہ سے شاہراہ پر دونوں جانب ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں درماندہ ہوکے رہ گئیں ۔ اس دوران پولیس نے کہا ہے کہ ٹریفک روکنے کا اقدام لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اُٹھایا گیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ پر بونی گام قاضی گنڈ میں ایک پیٹرولنگ پارٹی کے ساتھ کھوجی کتوں نے سڑک پر ایک جگہ سونگھ کر بارودی شے ہونے کا اشارہ کیا جس کے بعد پولیس نے دونوں جانب ٹریفک کی نقل و حمل کو روک کر فوری طور پر بم کو ناکارہ بنانے والے عملے کو طلب کیا جنہوںنے گھنٹوں کی چھان بین کے بعد اُس جگہ کو کھودا جہاں پر کھوجی کتوں نے سونگ کر بارودی شے ہونے کا اشارہ دیا تھا تاہم بم ڈسپوزل سیکارڈ کو وہاں پر چند لوہے کے پُرزے ملے جبکہ وہاں پر کسی قسم کی کوئی بارودے شے موجود نہیں تھی جس کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل کو بحال کیا گیا ۔ اس ضمن میں ایس ایس پی کولگام نے کہا کہ ٹریفک کوروکنے کا فیصلہ لوگوں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے لیا گیا تھا اور جب بھی اس طرح کے حالات ہوں لوگوں کو پولیس کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے ۔

تبصرے
Loading...