سرحدوں پر ہندوستان اور پاکستانی افواج کے مابین سرحدی کشیدگی جاری

جموں کے کئی سیکٹر میں دونوں جانب شدید گولہ باری ، جدید ترین ہتھیاروں کا استعمال

0 42

سرینگر/14جون/سی این آئی/ ہندوپاک حدمتارکہ پر دونوں جانب شدید گولہ باری کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے سرحدی علاقوںمیں تنائو اور خوف کا ماحول بناہوا ہے ۔ادھر دفاعی ذرائع نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے جمعہ کی صبح جموں کے کئی سیکٹروں میں بلا اشتعال فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے گولہ باری کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ہند پاک کے مابین سفارتی سطح پر کشیدہ تعلقات کے بیچ سرحدوںپر گولہ باری جاری ہے ۔ جس کی وجہ سے اب تک کئی افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں ۔ تازہ واقع میں جمعہ کے روز بھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین ضلع راجوری اور پونچھ میں کنٹرول لائن پر شدید فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔آر پار گولہ باری راجوری کے نوشہرا سیکٹر میں کلال علاقے میں ہورہی ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی سہم کر رہ گئی ہے۔مقامی ذرائع نے کہا کہ کراس فائرنگ صبح ساڑھے دس بجے سے جاری ہے جس کے دوران متعدد شیل آبادی والے علاقے میں بھی گر گئے ہیں۔دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستان نے یہاں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے جس کا جواب بھارتی افواج کی طرف سے دیا جارہا ہے۔دفاعی ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستانی رینجرس کی جانب سے کئی سیکٹروں میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کا بھارتی فوج نے بھر پور جواب دیا ہے ۔سی این آئی کے مطابق تاہم دونوں جانب کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔ تاہم سرحدوں پر تنائو اور خوف و دہشت کا ماحل بنا ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کے مابین لگنی والی سرحدوں اور حد متارکہ پر گولہ باری کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اب تک کئی انسانی جانوں کا بھی زیاں ہوا ہے ۔ (سی این آئی )

تبصرے
Loading...