رینج افسر اَساموں کیلئے شیڈول کے مطابق لیا جائے گا۔ جے کے پی ایس سی

0 92

جموں: جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن ( جے کے پی ایس سی) نے ذرائع ابلاغ کے کچھ حصوں میںآئی اس خبر کی تردید کی ہے کہ ہائی کورٹ نے اسے شیڈول کے مطابق امتحانات لینے سے روک دیا ہے۔
جے کے پی ایس سی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رینج آفیسر گریڈ ۔1 ( جنگلات) اسامی کے لئے جنرل نالج پرچے کا جوامتحان 14؍ اپریل 2019ء کو لئے جانے والا ہے وہ پہلے سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق لیا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ خبر حقیقت پر مبنی نہیں ہے کہ ہائی کورٹ نے کمیشن کو طے شدہ امتحانات لینے سے روک دیا ہے۔
اس تناظر میں تمام امید واروں سے کہا گیا ہے کہ جنرل نالج پرچے کا امتحان شیڈول کے مطابق لیا جائے گا۔

تبصرے
Loading...