ریلوئے اسٹیشن پنجگام کے قریب المناک حادثہ رونما،تیر رفتار ریل گاڑی نے ترال کے معروف سکھ کرکٹر کو کچل ڈالا

علاقے میں کہرام

0 253

سرینگر: ریلوئے اسٹیشن پنجگام کے قریب سوموار کو اسوقت ایک المناک حادثہ پیش آیا جب ریل گاڑی کی زد میں قصبہ ترال کا معروف سکھ کرکٹر لقمہ اجل بن گیا ۔ ادھر جونہی ترال میں سکھ نوجوان کی موت کی خبر پھیل گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ریلوئے اسٹیشن پہنجگام کے قریب برائو بنڈنہ میں اس وقت ایک المناک حادثہ پیش آیا جب تیر ترفتار ٹرین نے ترال کے سکھ نوجوان کو کچل ڈالا ۔ معلوم ہوا ہے کہ ایم پی سنگھ ولد گرجیت سنگھ ساکنہ چندری گام ترال سوموار کے بعد دوپہر ریل چلتی ریل گاڑی کے زد میں آیا جس کے نتیجے میں اس کی موقعہ پر ہی موت واقع ہوئی ۔ اسی دوران حادثہ پیش آتے ہی ریلوئے اور جموں کشمیر پولیس کی ٹیم نے جائے وارات پر پہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میں لیا اور ضروری لوازمات کی ادئیگی کے بعد انہوں نے آخری رسومات کیلئے نعش لواحقین کے حوالے کی گئی ۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ ایم پی سنگھ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ترال کے مشہور کھلاڑی کے بطور جاننے جاتے تھے اور کرکٹ کھیلنے کیلئے انتہائی مشہور تھے ۔ اسی دوران جونہی ایم پی سنگھ کی نعش آبائی علاقے میں پہنچائی گئی تو وہا ں صف ماتم بچھ گئی ۔

تبصرے
Loading...