راولاکوٹ،پونچھ بس سروس اور تجارت دو ہتوں بعد بحال ، 19مسافر آر پار پہنچ گئے

امن برج کی عدم مرمتی کے باعث سرینگر مظفرآباد بس سروس اور تجارت 39ویںروز بھی معطل

0 86

سرینگر: لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے باعث معطل ہونے والی راولاکوٹ،پونچھ بس سروس تیتری نوٹ چکاں دا باغ کراسنگ پوائنٹ سے دو ہفتوں بعد بحال ہوئی ۔ جس کے ساتھ ہی لائن آف کنٹرول سے انیس مسافر آر پار پہنچ گئے۔ ادھر رالاکوٹ ،پونچھ تجارت بھی آج منگل کے روزبحال کر دی جائے گی جبکہ دوسری طرف سرینگر مظفرآباد بس سروس لائن آف کنٹرول کو ملانے والے امن برج کی عدم مرمتی کے باعث 49ویں روز بھی بحال نہ ہو سکی سرینگر مظفرآباد تجارت رواں ہفتے بھی معطل رہے گی۔سی این آئی کے مطابق کے مطابق یکم اپریل کے روز تیتری نوٹ ،چکاں دا باغ کراسنگ پوائنٹ سے منقسم کشمیر کے درمیان چلنے والی راولاکوٹ ،پونچھ بس سروس کے مسافر معمول کے مطابق لائن آف کنٹرول کراس کر کے آر پار پہنچے دو اپریل کے روز لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے باعث راولاکوٹ پونچھ بس اور ٹرک سروس کو معطل کر دیا گیا تھا حالات معمول پر آتے ہی پیر کے روز تیتری نوٹ ،چکاں دا باغ کراسنگ پوائنٹ سے انٹرا کشمیر بس سروس بحال کر دی گئی جس کے بعد انیس مسافرلائن آف کنٹرول کراس کر کے آر پار پہنچ گئے ۔ٹی ایف او تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ میجر(ر) طاہر کاظمی کے مطابق بس سروس کی بحالی کے بعد آج منگل کے روز سے راولاکوٹ ،پونچھ تجارت بھی بحال کر دی جائے گی جس کے لیے لائن آ ف کنٹرول پر مال بردار ٹرکوں کی سکینگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہیْ۔دریں اثناء لائن آف کنٹرول کو ملانے والے امن برج کی عدم مرمتی کے باعث سرینگر مظفرآباد بس سروس 49ویںجبکہ سرینگر مظفرآباد تجارت 39ویںروز بھی معطل رہی رواں ہفتے بھی سرینگر مظفرآباد تجارت کی بحالی کے امکانات نہیں ہیںسرینگر مظفرآباد بس سروس کے زریعے سفر کرنے والے مسافروں اور تجارت کرنے والے تاجروں نے 49دن سے بس اور39دن سے تجارت معطلی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن برج کی مرمتی کا کام مکمل کیا جائے تانکہ امن کی علامت آر پار سرینگر مظفرآباد بس اور ٹرک سروس بحال ہویاد رہے کہ آٹھ مارچ کے روز بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کو ملانے والے امن برج کے گیٹ یہ کہہ کر کھولنے سے انکار کر دیا تھا کہ پل ٹرکوں کا لوڈ برداشت نہ کر سکنے کے باعث جزوی طور پر ٹوٹ چکا ہے اسکی مرمتی کے لیے پندرہ روز درکار ہیں پندرہ کے بجائے 39روز گذرنے کے بعد بھی بھارتی فوج پل کی مرمت مکمل نہ کروا سکی جس کے باعث مسلسل سرینگر مظفرآباد بس اور ٹرک سروس معطل ہے ۔

تبصرے
Loading...