راجوری میں آسمانی بجلی گر آئی، شہری ہلاک ، دوسرا زخمی ، پانچ بکریاں بھی ازجان

0 23

سرینگر: راجوری میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر ایک شہری ازجان ہوگیا ہے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے اس واقعہ میں 5بکریاں بھی جھلس کر ہلاک ہوگئی ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق راجوری ضلع میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ اس کی پانچ بکریاں بھی لقمہ اجل بن گئیں۔درہال راجوری کے علاوہ میں پیش آئے واقع کی وجہ سے وہاںلوگوں میں سخت تشویش اور خوف کا ماحول پھیل گیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات دیر گئے درہال، راجوری میں بادلوں نے زور دار طریقے سے گرجنا شروع کیا جس کے دوران آسمان سے ایک بجلی گریاور عبد الرزاق ولد لال حسین ساکنہ بری درہال کو نشانہ بناتے ہوئے اْسے جاں بحق کیا۔آسمان سے گرنے والی اس بجلی نے نہ صرف عبد الرزاق بلکہ اْس کی پانچ بکریوں کو بھی لقمہ اجل بنادیا۔عبد الرزاق کے آس پاس موجود تصور حسین ولد ساجاوال حسین اس حادثے میں زخمی ہوگیا۔آسمانی بجلی کی زدمیں آنے والے شخص کی موت کے بعد علاقے میں لوگ ڈر اور خوف محسوس کررہے ہیں ۔ یاد رہے کہ وادی کے ساتھ ساتھ خطہ پیر پنچال اور چناب ویلی میں موسم کی دگرگوں صورتحال برقرار ہے اور بعد دوپہر مطلع ابرآلود ہونے کے ساتھ ہی تیز ہوائیں ، بجلی کڑکنے اور بادل گرجنے کے ساتھ ساتھ ژالہ باری اور شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہوتا ہے جس کی وجہ سے کھڑی فصلوں اور میوہ جات کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ بجلی کی زد میں آکر اب تک کئی افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں ۔

تبصرے
Loading...