راجباغ اور مہجور نگر کرسو بنڈ میں جنگجو مخالف آپریشن کا آغاز

2

سیکورٹی فورسز نے وسیع علاقے کو سیل کیا

سرینگر ؍؍12مارچ؍ جے کے این ایس؍؍ سیکورٹی فورسز نے شہر سرینگر کے راجباغ علاقے کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق عسکریت پسندون کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ادھر سیکورٹی فورسز نے کرسو بنڈ مہجور نگر کو بھی سیل کرکے لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی ۔ جے کے این ایس کے مطابق سہ پہر کے بعد سیکورٹی فورسز نے راجباغ کے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی ۔ نمائندے کے مطابق فوج ، پولیس اور پیرا ملٹری فورسز نے مشترکہ طورپر راجباغ کے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور بڑے پیمانے پر تلاشی شروع کی۔ معلوم ہوا ہے کہ فورسز نے ہوٹلوں ، رہائشی مکانات کی باریک بینی سے تلاشی لی جس دوران کئی افراد سے پوچھ تاچھ بھی کی گئی ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد ہی راجباغ علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔ ادھر چھ بجے کے قریب سیکورٹی فورسز نے مہجور نگر کرسو بنڈ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ فوج اور پولیس نے مشترکہ طورپر علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے تمام راستوں پرپہرے بٹھا دئے۔

تبصرے
Loading...