دہلی پولیس کی سرینگر میں خصوصی کارورائیچھاپہ مار کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب اور دو لاکھ انعامی جیش جنگجو گرفتار

0 55

سرینگر: دہلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک بڑی کامیابی کے تحت انہوں نے سرینگر کے صورہ علاقے سے انتہائی مطلوب اور انعام والا جیش جنگجو کی گرفتاری عمل میں لائی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار جیش جنگجو کو سی جی ایم عدالت سرینگر میں پیش کرنے کے بعد ریمانڈ پر دہلی منتقل کیا جائے گا۔ سی این آئی کے مطابق دہلی پولیس کی ایک خصوصی سیل نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سوموار کی شام ایک خصوصی کارورائی کے دوران جیش محمد سے وابستہ ایک ایسے جنگجو کی گرفتاری عمل میں لائی ہے جس پر دو لاکھ روپے کا انعام تھا۔گرفتار شدہ کی شناخت عبد المجید بابا ساکنہ ماگرے پورہ، سوپور کے طور کی ہے۔ڈپٹی کمشنر دلی پولیس (سپیشل سیل) سنجیوئو کمار یادو نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بابا کی گرفتاری سرینگر کے صورہ علاقے سے عمل میں لائی گئی۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار جنگجو کو سرینگر کے چیف جوڈیشل مجسٹر یٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں سے انہیں خصوصی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد دلی منتقل کیا جائے گا جہاں کیس کی مزید تحقیقات ہو گی ۔(سی این آئی )

تبصرے
Loading...