دنگل اداکارہ زائرہ وسیم نے کہا بالی ووڈ کا خیر آباد کہنے کا اعلان

کہا زندگی میں ایمان اور برکت کھو رہی تھی اور مذہب کے ساتھ رشتہ خطرے میں پڑ گیا

0 68

سرینگر: کچھ ہی وقت میں بالی ووڈ میں اپنا نام کمانے والی وادی کشمیر کی ہونہار ادارہ زائرہ وسیم نے بالی ووڈ کا خیر آباد کہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں ایمان اور برکت کھو رہی تھی اور اس کا اپنے مذہب کے ساتھ رشتہ خطرے میں پڑ گیا تھا۔ ادھر جہاں سوشل میڈیا پر فیصلے کی سراہنا کی گئی وہیں سابق وزیر اعلیٰ عمر عبدا للہ اور شاہ فیصل سمیت دیگر کئی لیڈران نے زائرہ وسیم کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ۔ سی این آئی کے مطابق سال 2015میں بالی ووڈ میں انٹری کرنے والی شہر سرینگر کی ہونہار ادارہ زائرہ وسیم نے بالی ووڈ کو خیر آباد کہہ دیا ۔ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں زائرہ وسیم نے لکھا ’’پانچ سال پہلے میں نے ایک فیصلہ لیا جس نے میری زندگی ہمیشہ کے لئے بدل دی۔ جیسے ہی میں نے بالی وڈ میں قدم رکھا تو میرے لئے بے تحاشہ مقبولیت کے دروازے کھل گئے۔ میں لوگوں کی توجہات کا مرکز بننے لگی۔ مجھے نوجوانوں کے لئے رول ماڈل قرار دیا گیا’۔انہوں نے لکھا ہے: ‘آج جب میں نے پانچ سال مکمل کئے تو میں اس بات کا اعتراف کرنا چاہوں گی کہ میں اپنے کام سے خوش نہیں ہوں۔ بے شک یہ فیلڈ میرے لئے بے پناہ پیار، حمایت اور ستائش کا موجب بنا لیکن یہ فیلڈ مجھے جہالت کی طرف لے جارہا تھا اور میں آہستے آہستے اپنا ایمان کھو رہی تھی۔ چونکہ میں ایک ایسے ماحول میں کام کررہی تھی جہاں میرے ایمان کے ساتھ مسلسل دخل اندازی ہورہی تھی میرا میرے مذہب کے ساتھ رشتہ خطرے میں پڑ گیا تھا’۔زائرہ وسیم نے لکھا ہے: ‘میں اپنے آپ کو تسلی دے رہی تھی کہ میں جو کچھ کررہی ہوں وہ ٹھیک ہے اور اس راہ کا میری ذاتی زندگی پر کوئی بڑا اثر نہیں پڑرہا تھا۔ انہوں نے لکھا کہ میں آج سے بالی ووڈ کو خیر آباد کہہ رہی ہوں، زائرہ وسیم کے اس فیصلہ کو سوشل میڈیا پر کافی سراہنا کی گئی وہیں کئی سیاسی و سماجی لیڈران نے بھی زائرہ وسیم کو اس طرح کا فیصلہ لینے پر ان کی سراہنا کی ۔ ( سی این آئی )

تبصرے
Loading...