دفعہ 370 جموں وکشمیر اور بھارت کے درمیان رشتے میں رکاوٹ: رام مادھو

0 13

جموں: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو نے دفعہ 370 کو جموں وکشمیر اور بھارت کے درمیان رشتے میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مہاراجہ ہری سنگھ نے جس دن دستاویز الحاق پر دستخط کئے جموں وکشمیر اسی دن بھارت کا اٹوٹ انگ بن گیا۔ رام مادھو نے گذشتہ شام ضلع ریاسی میں ایک انتخابی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’این سی کے لیڈران کہتے ہیں کہ اگر دفعہ 370 ہٹے گا تو کشمیر بھارت سے الگ ہوجائے گا۔ یہ جماعت ایک نئی تاریخ بنا رہی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر اور بھارت کے درمیان رشتہ دفعہ 370 کی بدولت ہے‘۔ انہوں نے کہا ’جس دن مہاراجہ ہری سنگھ نے دستاویز الحاق پر دستخط کیا تھا اسی دن جموں وکشمیر بھارت کا ایک اٹوٹ انگ بن گیا تھا۔ بعد میں شیخ عبداللہ اور جواہر لال نہرو کی دوستی سے دفعہ 370 پیدا ہوا‘۔ ان کا مزید کہنا تھا ’دفعہ 370 جموں وکشمیر کے بھارت میں مکمل انضمام میں رکاوٹ ہے۔ یہ جانا چاہیے۔ اس دفعہ کی بدولت جموں وکشمیر بھارت کے ساتھ نہیں ہے بلکہ یہ جموں وکشمیر اور بھارت کے رشتے میں رکاوٹ ہے‘۔ یو این آئی

تبصرے
Loading...