دربگام پٹن میں کھیل شائقین کیلئے کھیل کے میدان کی ناگفتہ بہہ حالت

کھیل کود کو فروغ دینے اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے سرکاری دعوے سراب

0 12

سرینگر/11جون /سی این آئی شمالی ضلع بارہمولہ پٹن درگام کے لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علاقے میں موجود کھیل کے میدان کی حالت بہت خراب ہے جس کی وجہ اس علاقے کے نوجوانوں کو کھیلنے کودنے کیلئے بہت دقت ہوتی ہے علاقے کے لوگوں نے کہا کہ 2014 کے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے اس میدان کی حالت اس قدر خراب ہوچکی ہے کہ اس میدان میں بچے کھیل نہیں پاتے جبکہ ہمارے بچوں کو کھیلنے کیلئے آس پاس کے گاوں کا رخ کرنا پڑتا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے قصبہ پٹن میں درگام نامی گائوں کے لوگوں نے کہا ہے کہ ان کے بچوں کیلئے کھیل کی میدان کی حالت اس قدر خستہ ہوچکی ہے کہ یہاں بچے کھیلتے ہوئے اکثر زخمی ہورہے ہیں ۔ علاقے کے لوگوں نے کہا کہ اگر چہ ہم نے کئی بار اس بات کو کئی بار گزشتہ سرکار کے ساتھ بھی اٹھایا تھا لیکن انہوں نے بھی اس کی طرف کوئی توجہ نہیںدی تاہم انہوں نے یقین دہانی کے سوا کچھ بھی نہیں کیا۔علاقے کے لوگوں نے کہا کہ اگر چہ ضلع انتظامیہ کھیل کود کے حوالے سے ہر سال بڑے بڑے فیسٹیول کا انعقاد کرتی ہے تاہم اس میدان کو ٹھیک کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔یہ امرقابل ذکر ہے کہ سرکار کھیل کود کو بڑھاوادینے کیلئے دعوے کرتی ہے تاہم زمینی سطح پر پوری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔علاقے کے لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کھیل کے میدان کو ٹھیک کرنے میں اپنے احکامات صادر کرے تاکہ اس علاقے میں رہنے والے بچوں کو کھیلنے کودنے کیلئے کسی اور گاوں کا رخ کرنا نہ پڑے۔

تبصرے
Loading...