دبنگ 3میں تلگو کامیڈین علی ،سلمان خان کے ساتھ

0 131

حیدرآباد 22 اپریل (یواین آئی ) سلمان خان کی سپر ہٹ فلم دبنگ کا نام تعارف کا محتاج نہیں ہے ۔دبنگ کے بعد دبنگ 2 بنائی گئی جو کامیاب رہی ۔ اب سلمان خان دبنگ 3بنا رہے ہیں۔ اس فلم کا پہلا شیڈول مکمل ہو گیا اور دوسرے شیڈول کا بھی آغاز ہو گیا ہے ۔ اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ تلگو فلموں کے مزاحیہ اداکار علی بھی کام کر رہے ہیں۔فلم کی شوٹنگ کے دوران علی نے اپنے ارکان خاندان کے ہمراہ سلمان خان کے ساتھ تصویر کھینچوائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔

تبصرے
Loading...