خطے میں امن اوراستحکام کیلئے تمام ہمسایہ ممالک کیساتھ پْرامن تعلقات کے خواہاں / شاہ محمود قریشی

امن پاکستان اور بھارت کے حق میں ،کشیدگی سے کچھ حاصل نہیں ہو سکتا

0 62

سرینگر: پاکستان خطے میں امن اوراستحکام کے لئے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پْرامن تعلقات کاخواہاں ہے کی بات کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ بھار ت میں بی جے پی سیاسی مقاصد کے لیے جنون پھیلانا بند کرے، بھارتی حکومت تدبر سے کام لے اور امن کو داؤ پر نہ لگائے، بھارتی اقدامات سے زمینی حقائق تبدیل نہیں ہوں گے۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ٹوکیومیں جاپان کے عالمی امور کے ادارے سے وابستہ دانشوروں اور تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کوایک صنعتی اورتجارتی مرکز میں تبدیل کرناچاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ معاشی اورتجارتی تعلقات مستحکم بنانے کیلئے خطے میں نئے تجارتی مراکز قائم کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اوراستحکام کے لئے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پْرامن تعلقات کاخواہاں ہے ۔پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور پاکستان کشیدگی ختم کرنے کے لئے اقدامات کررہا ہے، بھارت پاکستان کو دباؤ میں لانے کا خیال ذہن سے نکال دے، بھارتی رویے کے خلاف پاکستانی قوم یکجا ہے۔انہوں نے واضح کر دیا کہ امن دونوں ممالک کے حق میں ہے اور کشیدگی سے کچھ حاصل نہیں ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بھارت کو ہٹ دھرمی کا راستہ ترک کرکے کشمیر کے مسئلے کو کشمیری عوام کی امنگوں اور احساسات اور اقوام متحدہ کی قرار داروں کے مطابق ہی حل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے پْر امن حل کے بعد ہی خطے میں امن کے قیام کی ضمانت دی جا سکتی ہے۔

تبصرے
Loading...