خراب موسمی صورتحال کے باوجود بعدشوپیان میں دو مقامی جنگجو ءوں اور نوجوان آبائی علاقوں میں سپرد خاک

ہڑتال کے باوجود نماز جنازوں میں لوگوں کو سیلاب اُمڑ آیا ،زنیت الاسلام کے والد نے یاور مشتاق کے جنازے کی پیشوائی کی

0 62

سرینگر:خراب موسمی صورتحال ، بارشوں اور مکمل ہڑتال کے بیچ ہنڈ و شوپیان خونین معرکہ آرائی میں جاں بحق ہوئے دو مقامی حزب جنگجو ءوں اور عام شہری کو اسلام وآزادی کے حق میں فلک شگاف نعروں اور مکمل ہڑتال کے بیچ اپنے آبائی علاقوں میں ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا ۔ اسی دوران مہلوک عسکری کمانڈر زنیت الاسلام کے والد نے ٹھوکر پورہ شوپیان کے جنگجو کے نماز جنازہ کی پیشوائی کی ۔ سی این آئی کے مطابق ڈلی پورہ پلوامہ میں خونین معرکہ آرائی کے بعد جمعرات کی شام دیر گئے ہنڈ و شوپیان میں بھی فورسز اور جنگجوءوں کے مابین تصادم آرائی ہوئی جس دوران دو مقامی جنگجو ءوں جن کی شناخت یاور مشتاق ولد مشتاق احمد ساکنہ ٹھوکر پورہ شوپیان اور شکیل احمد ڈار ولد عبد الغنی ڈار ساکنہ ٹوکر و شوپیان کے بطور ہوئی جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں اشتیاق احمد بٹ ولد محمد داءود ساکنہ ہنڈو شوپیان بھی از جاں ہو گیا ۔ اسی دوران جونہی مہلوک جنگجوءوں اور نوجوان کی نعشوں کو اپنے اپنے آبائی علاقوں میں پہنچایا گیا تو اس موقعے پر وہاں کہرام مچ گیا اور لوگوں کا جم غفیر علاقے میں امڈ آیا اور اس دوران نہ صرف وہاں ماتم اور آہ و زاری کے رقعت آمیز مناظر دیکھے گئے بلکہ علاقے میں لاوڈ اسپیکروں پر اسلام اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کا سلسلہ رات بھر جاری رہا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اسی دوران مہلوک جنگجوءوں کے آبائی علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا جس دوران نوجوانوں نے اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ رات دیر گئے جانے کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا کہ دونوں مہلوک جنگجو ءوں اور نوجوان کو جمعہ کی صبح آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔ معلوم ہوا ہے کہ جمعہ کہ صبح خراب موسمی صورتحال اور ہڑتال کے بیچ شوپیان اور پلوامہ کے درجنوں علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں لوگوں نے مہلوک جنگجوءوں کے آبائی علاقوں کا رخ کیا جس دوران انہوں نے جاں بحق جنگجوءوں اور عام نوجوان کے نماز جنازے ادا کئے گئے ۔ عین شاہدین کے مطابق لوگوں کی بھاری تعداد کے پیش نظر قریب ایک درجن مرتبہ نما ز جنازہ ادا کیا گیا ، ۔ معلوم ہوا ہے کہ سخت ترین بندشوں اور کرفیو کے باوجود جاں بحق جنگجو ءوں کے نماز جنازوں میں ہزاروں لوگوں کی تعداد میں شرکت کی جس کے بعد انہیں اپنے آبائی مقبروں میں پْر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ یاور مشتاق ولد مشتاق احمد ساکنہ ٹھوکر پورہ شوپیان کے نماز جنازہ کی پیشوائی معروف عسکری کمانڈر زنیت الاسلام کے والد نے کی ۔ اس دوران جاں بحق جنگجوءوں کے یاد میں جنوبی کشمیر میں مکمل ہڑتال رہی جس کے نتیجے میں کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں ، دکانیں ، تجارتی مراکزا ور دفاتر وغیرہ بند رہے جبکہ گاڑیوں کی آمدروفت بھی بری طرح سے متاثر رہے ۔ ( سی این آئی )

تبصرے
Loading...