خاندانی پس منظر پر مبنی فلم کرنا چاہتے ہیں سلمان خان

0 67

ممبئی: بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ ایسی فلموں میں کام کرنا چاہتے ہیں جسے خاندان کے سبھی افراد مل کر دیکھ سکیں۔ سلمان خان ان دنوں فلم ‘بھارت’ میں کام کررہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کس طرح کی فلمیں کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا آج کل کا رجحان بہت عجیب ہے خاص طور پر وہ جو ویب سائٹ پر دستیاب ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ وہ ایسی فلموں سے منسلک ہونا چاہتے ہیں جن میں شرارت، مذاق، ایکشن اور رومانس ہو اور جسے سب لوگ ساتھ میں بیٹھ کر دیکھ سکیں۔ سلمان نے کہا کہ اگر ان کی کسی فلم کو ‘اے ’ سرٹیفکیٹ ملتا ہے تو وہ کسنگ سین یا نیوڈٹي کی وجہ سے نہیں بلکہ فلم کے ایکشن مناظر کی وجہ سے ملے گا۔سلمان کی فلم ‘بھارت’ 5 جون کو ریلیز ہوگی جس میں ان کے ہمراہ کیٹرینہ کیف، تبو، دشا پاٹنی، جیکی شراف اور سنیل گروور دکھائی دیں گے ۔ اس کے علاوہ وہ دبنگ ۔ 3 کی بھی شوٹنگ کررہے ہیں۔ سلمان خان سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ‘انشااللہ’ میں عالیہ بھٹ کے ساتھ نظر آئیں گے ۔یو این آئی

تبصرے
Loading...