جے کے ای ڈی آئی 28مئی سے سمارٹ جے کے ہیکاتھان کی میزبانی کرے گا

0 53

جموں اینڈ کشمیر انٹرپرنرشِپ ڈیولپمنٹ انسٹچیوٹ جے کے سٹارٹ اپ پالیسی کے تحت اپنی نوعیت کے پہلے سمارٹ جے کے ہیکاتھان کی میزبانی کرے گا جو کہ 28مئی سے 5جولائی2019ء تک جاری رہے گا۔انسٹچیوٹ کی طرف سے ریاستی سطح پر ہیکاتھان کا انعقاد ہوگا تاکہ طلبأ،ڈراپ اوٹس اورپیشہ ورو ں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیاجاسکے جس کے تحت وہ لوگوں کو درپیش روزمرہ کے مسائل حل کرنے کے لئے راہیں تلاش کریں گے۔
ہیکاتھان ایک ایسا ڈیجٹل مقابلہ جاتی پروگرام ہے جس کے طفیل عام لوگوں،تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل ڈیجٹل ٹیکنالوجی اختراعیت سے حل کئے جائیں گے۔28مئی کو39دنوں تک جاری رہنے والے ہیکاتھان کی باضابطہ شروعات کی جائے گی ۔اس دوران ڈیجٹل اختراعیت کے تحت مسائل کے حل کے لئے اعزازات عطا کئے جائیں گے۔

تبصرے
Loading...