جیل جانے کے خوف سے انتخابات میں متحد ہوئے ‘بدعنوان’: یوگی

0 116

وارانسی: وزیر اعظم نریندر مودی کے لئے تین دن میں دوسری بار وارانسی میں ووٹ مانگنے آئے اتر پردیش کے وزیر یوگی آدتیہ ناتھ نے اپوزیشن جماعتوں پر جم کر حملے کیے ۔ انہوں نے اپوزیشن کی طرف اشارہ کرتے ھے کہا کہ ‘بدعنوان’ جیل جانے کے ڈر سے متحد ہوکر انتخابی میدان میں اترے ہیں، لیکن عوام فیصلہ کر چکے ہیں کہ انہیں ایماندار وزیر اعظم چاہئے ۔ مسٹر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں روہنیا اسمبلی کے کاشي پور میں ہفتہ کی رات ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) اتحاد اور کانگریس کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ کس طرح مسٹر مودی کو شکست دی جائے ۔ لیکن سچ یہ ہے کہ عوام مسٹر مودی کو گجرات وزیر اعلی کے طور پر تقریبا 15 سال سے اور وزیر اعظم کے طور پر پانچ سال سے دیکھ رہے ہیں۔ اپنے دور میں انہوں نے کس طرح سے بدعنوانی پر حملہ کرتے ہوئے ‘سب کا ساتھ سب کا وکاس’ کی پالیسی پر ملک کو آگے بڑھایا۔ پانچ سالوں میں ملک کے عوام ان سے بے حد خوش ہے اور وہ ‘ایک بار پھر مودی’ کے نعرے لگا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب تک کے انتخابی رجحانات سے انہیں پتہ چلا ہے کہ اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کے اتحادی پارٹی 2014 سے بھی بہتر کارکردگی گے اور مسٹر مودی کی قیادت میں ایک بار پھر قومی جمہوری اتحاد کی مضبوط حکومت بنے گی۔ مسٹر یوگی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو ڈر ہے کہ اگرمسٹر مودی کی حکومت دوبارہ بن گئی تو بدعنوان لوگوں کو جیل جانا پڑے گا۔ اسی وجہ سے وہ گھبرائے ہوئے ہیں اور وزیر اعظم پر نازیبا تبصرہ کرنے سے بھی باز نہیں آ رہے ۔

تبصرے
Loading...