جموں کشمیر کیلئے الگ وزیر اعظم اور صدر ریاست ناقابل قبول ہے / امت شاہ

جب تک بھارتیہ جنتا پارٹی ہے نیشنل کانفرنس کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دیا جائے گا

0 67

سرینگر: بی جے پی کے قومی صدر امت کمار شاہ نے کہا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کیلئے الگ وزیر اعظم اور صدر ریاست ناقابل قبول ہے اور کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے جس کو ہم سے کوئی جدا نہیں کرسکتا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر امت کمار شاہ نے مہاراشٹریہ میں آج ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ریاست جموں و کشمیر کیلئے الگ وزیر اعظم اور الگ صدر ریاست کی اجازت کسی بھی صورت میں قبل نہیں کرے گا۔ انہوںنے کہا کہ کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے جس کو ہم سے کوئی بھی چھین نہیں سکتا ۔ امت شاہ نے کانگریس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی نے گذشتہ 75برسوں میں ملک کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔ ہر طرف بھوک مری ، غربت اور افلاس کا دور دورہ تھا لیکن مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے بعد ملک تیزی سے ترقی کی راہ پر نکل گیا اور یہاں سے غربت اور افلاس ختم ہوگئی ۔ ریاست جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے اُس بیان پر جس میں انہوںنے کہا تھا کہ اگر نیشنل کانفرنس اقدار میں آئے گی تو وزیر اعظم اور صدر ریاست کے عہدوں کو بحال کیا جائے گاامت شاہ نے کہا کہ جب تک بھارتیہ جنتا پارٹی ہے نیشنل کانفرنس کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہونے دیا جائے گا۔ امت شاہ نے ہندوپاک سرحدوں پر جاری کشیدگی کے بارے میں کہا کہ پاکستان بار بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتا آرہا ہے اور اگر اُس طرف ایک گولی چلتی ہے تو ہماری فوج گولی کے بدلے گولہ ماردیتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے جو جنگ شدت پسندی کے خلاف چھیڑ دی ہے اس سے کانگریس ناخوش ہے اسلئے وہ فوج کو حاصل خصوصی اختیارات کو ختم کرنے کی باتیںکرتی ہے ۔ اس دوران انہوںنے کہا کہ مہاراشٹریہ کو کانگریس سرکار نے دیگر ریاستوں کے مقابلے میں ترقی میں کافی پیچھے کیا ہے ۔ کانگریس نے اس ریاست کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا ہے جہاں کسان مررہے ہیں ۔غریب لوگوں کو رہنے کیلئے گھر نہیں ہے لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی وعدہ کرتی ہے کہ اگر یہاں اقتدار ملا تو ریاست کا نقشہ ہی تبدیل کیا جائے گا۔

تبصرے
Loading...