جموں و کشمیر کے ترقیاتی پروگراموں اور انتظامی پہل سے متعلق کتابچہ

گورنر نے رسمِ رونمائی انجام دی

0 23

گورنر ستیہ پال ملک نے آج یہاں شیر کشمیر انٹر نیشنل کنونشن سنٹر میں ریاست جموں و کشمیر کے ترقیاتی پروگراموں اور بہتر انتظامی پہل پر مبنی ایک کتابچے کی رسمِ رونمائی انجام دی ۔
اس موقعہ پر گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی ، کے وجے کمار ، کے سکندن ، کے کے شرما ، چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، گورنر کے فائنانشل کمشنر امنگ نرولہ اور کمشنر سیکرٹری اطلاعات منوج کمار دویدی بھی موجود تھے ۔
کتابچے میں اقتصادی ، ترقیاتی ، فلاحی اور انتظامی محاذپر گورنر انتظامیہ کی جانب سے 20 جون 2018 سے اب تک اٹھائے گئے اقدامات اور ترقیاتی حصولیابیوں کی تفصیل درج ہے ۔
تقریب میں انتظامی سیکرٹریوں اور ریاستی انتظامیہ کے اعلیٰ افسروں نے بھی شرکت کی ۔

تبصرے
Loading...