جموں وکشمیرمیں اْردوصحافت کوفروغ دینے کی کئی تجاویزپرتبادلہ خیال

انجمن کی میٹنگ میں ایوان صحافت انتخابات پرغور،شجاعت بخاری کوخراج

0 17

سرینگر/14جون/سی این آئی/ انجمن اْردوصحافت جموں وکشمیرکے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے قومی کونسل برائے فروغ اْرود(این سی پی یوایل)کے ڈائریکٹرڈاکٹرعقیل احمدکیساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔سی این آئی کے مطابق ایوان صحافت کشمیرسری نگرمیں منعقدہ اس میٹنگ کے دوران جموں وکشمیرمیں اْردوصحافت کودرپیش مختلف نوعیت کے مشکلات کیساتھ ساتھ اْردوصحافت کوفروغ دینے سے متعلق کئی تجاویزکوزیرغورلایاگیا۔میٹنگ کے دوران انجمن اْردوصحافت جموں وکشمیرکے صدرریاض ملک اوردوسرے ذمہ داروں نے ڈاکٹرعقیل احمدکوبتایاکہ ریاست میں اْردوزبان کوخاص مقام اورحیثیت حاصل ہے کیونکہ جموں وکشمیرملک کی ایسی واحدریاست ہے جہاں اْردوزبان کوسرکاری زبان کادرجہ حاصل ہے۔انہوں نے بتایاکہ اْردوصحافت کاریاست میں اْردوزبان کوفروغ دینے اوراس کوبچانے میں کلیدی رول رہاہے لیکن اْردوصحافت سے جڑے صحافیوں ،مدیران اورنامہ نگاروں کی صلاحیت سازی پرکام کرنے کی فوری ضرورت ہے ،اوراس ضمن میں قومی کونسل برائے فروغ اْرود(NCPUL) اہم رول انجام دے سکتی ہے۔انجمن کے ذمہ داروں نے ڈائریکٹراین سی پی یوایل کی نوٹس میں یہ بات بھی لائی کہ اْردوصحافت سے جڑے افرادکی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اورہنرکوفروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ڈائریکٹراین سی پی یوایل، ڈاکٹرعقیل احمدنے انجمن اْردوصحافت کے ذمہ داروں کواسبات کی یقین دہانی کرائی کہ این سی پی یوایل جموں وکشمیرمیں اْردوزبان کیساتھ ساتھ اْردوصحافت کوفروغ دینے کیلئے ہرممکنہ مددفراہم کرنے اوتعاون دینے کیلئے بھی ہمہ وقت تیارہے۔انہوں نے انجمن کے ذمہ داروں سے کہاکہ وہ آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے خاکہ مرتب کریں۔اس سے پہلے انجمن اْردوصحافت جموں وکشمیرکے سینئرممبران کی ایک اہم میٹنگ ایوان صحافت کشمیرمیں صدرانجمن ریاض ملک کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ا س میٹنگ میں ایوان صحافت کشمیرکے ذمہ داروں کاانتخاب عمل میں لانے کیلئے رواں ماہ کے آخر میں ہونے والے انتخابات کوزیرغورلایاگیا۔میٹنگ میں انجمن کی افرادی قوت کامعاملہ زیرغورلانے کیساتھ ساتھ اسبات کاجائزہ بھی لیاگیاکہ ایوان صحافت کشمیرکومزیدمضبوط اورفعال بنانے میں انجمن کاکیارول اداکرسکتی ہے۔مجوزہ انتخابات کامعاملہ دیگرصحافتی انجمنوں کیساتھ زیرغورلانے کیلئے صدرریاض ملک نے خصوصی کمیٹیا ں تشکیل دیں۔انجمن اْردوصحافت جموں وکشمیرکی میٹنگ کے دوران سینئرصحافی مرحوم شجاعت بخاری کواْنکی پہلی برسی پرشاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔(سی این آئی )

تبصرے
Loading...