جمعہ کی صبح پاکستان میں زبردست بم دھماکہ، 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی

0 287

پاکستان کے کوئٹہ واقع ہزارگنجی سبزی منڈی میں جمعہ کی صبح زبردست بم دھماکہ سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ اس دھماکہ میں نہ صرف 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں بلکہ متعدد افراد سنگین طور پر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو قریب کے اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں فی الحال کوئی تفصیل حاصل نہیں ہو سکی ہے، لیکن جس علاقے میں بم دھماکہ ہوا ہے، وہاں راحت رسانی کا کام تیزی سے شروع کر دیا گیا ہے۔

تبصرے
Loading...