جما عت اسلامی پر پابند ی :کشمیر یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلاب نے کلاسوں کا بائیکا ٹ اور احتجاج

62

سرینگر13مارچ /سی این ایس / جما عت اسلامی پر پابند ی اور بعض طالب علموں کو مبینہ طور ہراساں کر نے کے خلاف کشمیر یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلاب نے کلاسوں کا بائیکا ٹ کے خلاف زوردار احتجاج کیا ہے۔ سی این ایس کے مطابق کشمیر یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلاب نے کلاسوں کا بائیکاٹ کر کے جماعت اسلامی پر پابند ی عا ئد کرنے خلاف یونیورسٹی کمپس میں زوردار احتجاج کیا ہے ۔ یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے درجنوں طلباء نے شعبہ تاریخ سے شعبہ ہیومنیٹیز تک ایک ریلی نکالی جس دوران طلباء نعرہ بازی کررہے تھے۔احتجاجی طلبانے بینرس اٹھارکھے تھے جن پرجماعت اسلامی پر پابندی، اسلام پر پابندیاورہم جماعت اسلامی کے ساتھ کھڑے ہیں کے نعرے لکھے تھے۔ احتجاجی طلاب جماعت اسلامی پر عائد پابند ی کو ہٹا نے کا مطا لبہ اور ان کے لیڈروں اور کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کررہے تھے۔ انہوں نے جماعت اسلامی پر پابند ی کو مد اخلت فی الدین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ منتخب طالب علموں کوبقو ل اْنکے بلاوجہ ہراساں کررہی ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے منتخب طالب علموں کی ایک فہرست تیار کرلی ہے جو کم و بیش دو درجن پر مشتمل ہے اور جنہیں ایک نہیں تو دوسرے طریقوں سے تنگ کیا جارہا ہے۔

تبصرے
Loading...