تولہ مولہ گاندربل میں منعقدہ میلہ کھیر بھوانی میں ہزاروں پنڈت شریک

مقامی مسلمانوں نے مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے پنڈتوں کا کیا والہانہ استقبال

0 16

سرینگر/// وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقے میں واقع کھیر بھوانی کے مندر میں سالانہ میلے میں ہزاروں کی تعداد میں کشمیری پنڈتوں کے علاوہ مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔ جبکہ ریاستی گورنر، مئیر اور ڈپٹی مئیر کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ کے افسران نے بھی میلے میں شرکت کرکے کشمیری پنڈتوں کے ساتھ پوجا ارچنا میں شامل ہوئے ۔ اس موقعے پر مندر میںخصوصی پوجاپاٹ کا اہتمام کیا گیا تھا اور ریاست کے امن و بھائی چارے کیلئے پراتھنا کی گئی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وسطی ضلع گاندربل میں کے تولہ مولہ علاقے میں کھیر بھوانی کے مندر میں آج مذہی جوش و خروش کے ساتھ میلہ کھیر بھوانی منایا گیا جس میں وادی سے باہر مختلف ریاستوں میں مقیم ہزاروں کشمیری پنڈتوں نے حصہ لیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ ریاستی گورنر ستیہ پال ملک، مئیر اور ڈپٹی مئیر نے بھی میلے میں حاضری دی جبکہ ضلع انتظامیہ کے افسران اور پولیس افسران بھی میلے میں حاضر رہے ۔ اس دوران میلے کو احسن طریقے سے منعقد کرنے کیلئے ضلع انتظامیہ سے عہمدہ انتظامات کئے تھے جبکہ تولہ مولہ مندر کے ارد گرد حفاظت کے بھی کڑے بندوبست تھے ۔ اس موقعے پروسطی ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقے میں واقع کھیر بھوانی مندر میں صدیوں پُرانی رویت کو برقرار رکھتے ہوئے مقامی مسلمانوں نے کشمیری پنڈتوں کیلئے کھانے پینے اور دیگر سہولیات کا انتظام کیا اور مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے کشمیری پنڈتوں کا والہانہ استقبال کیا ۔میلے کے دورا ن کھیر بھوانی مندرمیں خصوصی پوجا ارچنا کا بھی اہتمام کیا گیا اور ریاست میں قیام امن کیلئے خصوصی پراتھنا بھی کی گئی۔ سی این آئی کے مطابق ہزاروں کشمیری پنڈت سوموار کو وسطی کشمیر میں کھیر بھوانی کے مقام پر جمع ہوکر سالانہ میلے میں شریک ہوئے۔اس سلسلے میں ضلع گاندربل میں تولہ مولہ کے مقام پر زبردست چہل پہل اور گہماگہمی نظر آرہی ہے جہا ں چاروں طرف خوشی اور انبساط کا موسم ہے۔ذرائع نے کہا کہ کھیربھوانی کے مندر احاطے میں موجود بلند و بالا چنار وں کے سائے میں ہزاروں پنڈت جمع ہیں جو ریاست اور اس سے باہر کے مختلف علاقوں سے آئے ہیں۔انتظامیہ نے میلے کے احسن انعقاد کیلئے خاصے انتظامات کررکھے ہیں۔میلے میں شریک ہونے والے کشمیری پنڈتوں نے اس موقعے پر مقامی مسلمانوں کا شکریہ اداکیا اور اس بات کی ایک بار پھر امید ظاہر کی کہ کشمیری پنڈت واپس اپنے وطن کو آئیں گے جہاں پر وہ سکھ برادی اور مسلم برادری کے ساتھ مل جل کر زندگی گزاریں گے ۔ اس دوران انہوں نے ضلع انتظامیہ کا بھی شکریہ اداکیا جنہوںنے میلے کیلئے بہتر انتظامات کئے تھے ۔ (سی این آئی)

تبصرے
Loading...