تواریخی جنرل بس سٹینڈ اننت ناگ کوڑا کرکٹ کے ڈمپنگ سائٹ میں تبدیل

میونسپلٹی کمیٹی اننت ناگ کی غفلت شعاری کا نتیجہ ، لوگوںنے کیا سخت برہمی کااظہار

0 43

سرینگر/ جنرل بس سٹینڈ اننت ناگ میونسپلٹی کمیٹی اننت ناگ کی غفلت شعاری کی وجہ سے ڈمپنگ سائٹ میں تبدیل کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس تواریخی بس سٹینڈ کی ہیت اور خوبصورتی ذائل ہوچکی ہے۔ بس سٹینڈ میں موجود دکانداروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنرل بس سٹینڈ اننت ناگ میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کی وجہ سے بس سٹینڈ ڈمپنگ سائٹ میں تبدیل کیا گیا ہے ۔ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جنرل بس سٹینڈ ایک تواریخی بس اڈہ ہے جو سب سے قدیم بس اڈہ ہونے کی وجہ سے ایک تواریخی حیثیت رکھتا ہے اس بس سٹینڈ میں مختلف جگہوں پر جانے والے سیاح بھی آتے ہیں جن میں مقامی و غیر مقامی سیلانی بھی ہوتے ہیں تاہم بس سٹینڈ میں کوڑاکرکٹ کے ڈھیر جگہ جگہ نظر آتے ہیں جبکہ بس سٹینڈ میں قصائی اور سبزی فروش اور میوہ فروش ہڑیاں،و دیگر چیزوں کے علاوہ خراب میوہ جات ، سبزیاں اور گھاس پھوس ڈالتے ہیں جس کی وجہ سے ان کوڑا کرکٹ کے ڈھروں پر آوارہ کتوں ، مویشیوں اور جانوروں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے جو راہ گیروں کیلئے کافی پریشانیوں کا باعث بن جاتے ہیں ۔ گندگی و غلاظت کے ڈھیروں کے ارد گرد سینکڑوں کی تعداد میں آوارہ کتوں کی موجودگی سے لوگوں کا عبورومروردشوار بن جاتا ہے جبکہ اس جگہ کوئے اور چیل بھی موجود رہتے ہیں اور جوبھی انسانی وہاں سے کھانے پینے کی ایشاء خاص کر مرغ اور گوشت لیکر گزرتا ہے کوئے اور چیل ان پر حملہ کرکے زخمی کردیتے ہیں ۔ مقامی دکانداروں اور لوگوںنے اس صورتحال کیلئے میونسپل کمیٹی اننت ناگ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی اننت ناگ کی غفلت شعاری کے باعث تواریخی بس اڈہ ڈمپنگ سائٹ میں تبدیل ہوچکا ہے ۔ لوگوںنے کہا کہ میونسپلٹی ’سنیٹیشن‘ ٹیکس کے نام پر ماہانہ لاکھوں روپے جمع کرتے ہیں تاہم صفائی کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔ لوگوںنے متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ افسران سے اس طرف توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ( سی این آئی )

تبصرے
Loading...