تمام مسائل کاحل مذاکرات میں مضمر،مسائل کے حل کیلئے بھارت کی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کی/ قریشی

پاکستان علاقے میں امن کاخواہاں،ہند پاک تعلقات بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں

0 74

سرینگر: پاکستان اوربھارت کے درمیان تعلقات بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیںکی بات کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ پاکستان نے تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لئے بھارت کی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان تمام مسائل کاحل مذاکرات میں مضمرہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستان کے شہر ملتان میں ایک افطارعشائیے کے موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاکہ پلوامہ واقعے کے بعددونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے لئے بین الاقوامی پروازوں کے لئے اپنی فضائی حدود کے استعمال پرپابندی عائد کردی تھی تاہم بھارتی پروازوں کے کرایوں میں اضافے کے بعد مسافروں کودرپیش مشکلات کے نتیجے میں اب بھارت نے فضائی حدود کے استعمال پر عائد پابندی ختم کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان نے تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لئے بھارت کی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان تمام مسائل کاحل مذاکرات میں مضمرہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان علاقے میں امن کاخواہاں ہے کیونکہ یہ خطہ مزید کسی جنگ کامتحمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ اسی پالیسی کے تحت پاکستان نے ایران اورامریکہ کے درمیان کشیدگی کے خاتمے میں کردارادا کرنے پراپنی آمادگی ظاہر کی ہے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان نے مکہ مکرمہ میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں تمام اسلامی ملکوں پرزوردیاکہ توہین رسالت کے معاملے پرمتحدہوکرآوازاٹھائی جائے تاکہ مغربی ملکوں کو اس معاملے کی اہمیت اورحساسیت کابخوبی اندازہ ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے کشمیراورفلسطین کے تنازعات کے مستقل حل پربھی زوردیاہے۔

تبصرے
Loading...