تازہ برفباری اور بارشوں :سرینگر لہہ شاہراہ اور مغل روڑ پر ٹریفک کی نقل و حمل معطل

سرینگر جموں شاہراہ پر کئی گھنٹوں معطلی کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل دوبارہ ہوئی بحال

0 37

سرینگر/12جون/سی این آئی/ تازہ برفباری اور بارشوں کے بعد پسیاں گر آنے اور درخت اکھڑ جانے کے بعد سرینگر لہہہ شاہراہ اور مغل روڑ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی جبکہ سرینگر جموں شاہراہ پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی معطلی کے بعد گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ۔سی این آئی کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں اور ژالہ باری ہوئی جبکہ کئی مقامات پر تازہ آندھی بھی چلی ۔ تازہ بارشوں اور برفباری کے باعث سرینگر جموں ، سرینگر لہہ شاہراہ اور مغل روڑ کے کئی مقامات پر تازہ پسیاں گر آئی جبکہ کئی مقامات پر درخت اکھڑ جانے کے باعث تینوں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کی گئی ۔ گاندربل سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ تازہ برفباری کے بعد سرینگر لہہ شاہراہ پر پھسلن پیدا ہونے اور شاہراہ کے کئی مقامات پر پسیاں گر آنے کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بند کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ شاہراہ بند ہونے کے ساتھ ہی کئی مقامات پر گاڑیاں درماندہ ہو گئی ہے تاہم شاہراہ صاف ہونے کے ساتھ ہی ان کو چلنے کی اجازت دی جائیگی ۔ ادھر شوپیان سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ تازہ بارشو ں اور تیز آندھی کے باعث مختلف مقامات پر درخت اکھڑ آئے جس کے باعث تاریخی مغل شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کی گئی ۔ نمائندے کے ٹریفک کے ایک سنیئر افسر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شاہراہ کے مختلف مقامات پر درخت اکھڑ آنے کے باعث شاہراہ قابل آمد رفت نہیں ہے جس کے بعد شاہراہ پر مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کے پیش نظر ٹریفک کی آمد رفت روک کر رکھ دی گئی ۔ ادھر سرینگر جموں شاہراہ پر بھی تازہ پسیاں گر آنے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل میں کئی گھنٹوں تک خلل واقع ہوئی ۔ ٹریفک پولیس کے ایک سنیئر افسر کے مطابق بیٹری چشمہ،کیلا مور،ڈگڈول اور پانتھیال کے مقامات پر صبح ساڑھے دس بجے سے پتھر کھسک رہے ہیں جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی نقل و حمل متاثر ہے۔انہوں نے کہا کہ کم سے کم تین ہزار مسافر گاڑیاں بانہال اور ناشری علاقے میں درماندہ ہوگئی تھی جس کے بعد بدھ کے بعد دوپہر شاہراہ کو صاف کرکے قابل آمد رفت بنایا گیا جس کے ساتھ ہی گاڑیوں کو اپنی منزلوں کی طرف روانہ کیا گیا ۔ (سی این آئی)

تبصرے
Loading...