بی جے پی یاکانگریس کو واضح اکثریت حا صل نہ ہونے کے امکا نات/سیاسی پنڈت

بہار اوراتر پردیش میں بی جے پی کو نقصان سے دو چا رہونا پڑیگا

0 224

سر ینگر /اے پی آ ئی: پانچویں مرحلے کے پارلیمنٹ الیکشن اختتام پذ یرہونے سے پہلے ہی سیاسی پنڈتوں نے مرکز میں کسی بھی پارٹی کوواضح اکثریت نہ ملنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش اوربہار میں بھارتیہ جنتا اپرٹی کواب کی بار بڑے نقصان سے دوچار ہونا پریگا ۔کانگریس کواگر اکثریت ناملی تو وہ دوسری اتحادی پارٹیوں کوباہرسے حمایت دے کربھارتیہ جنتا پارٹی کواقتدار سے دور رکھنے کی کوشش کریگی ۔اے پی آ ئی کے مطابق سیاسی پندتوں نے لوگ سبھا الیکشن اختتام ہونے سے پہلے ہی مرکز میں مخلوط حکومت کوعندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اب کی بار وزیراعظم نریندر مودی کا جلوہ کا رگر ثابت نہیں ہوا اور نہ ہی مودی لہر کاکئی نام و نشان دکھائی دے رہاہے ۔سیاسی پنڈتوںکے مطابق 14 فروری کو لیتہ پورہ اونتی پورہ میںفدائین حملہ اور 40کے قریب سی آر پی ایف جوانوں کاہلاکتوںکے بعد پاکستانی زیرانتظام کشمیرکے بالا کوٹ سیکٹر میں فضائی حملے نے اگر چہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور وزیر اعظم نریندر مودی کو سیاسی فائدہ پہنچا دیا تاہم آہستہ آہستہ پورے ملک میں ائرسٹرائیک 40 سی آر پی ایف اہلکاروںکی ہلکات کاشور دب گیا اور لوگوں کے مسائل ابھرنا شروع ہوگئے ۔اگر چہ کانگریس بہوجن سماج پارٹی ،سماج وادی پارٹی ،تلگو دیسم پارٹی ،ترنمول کانگریس ،ڈی ایم کے ،انا ڈی ایم کے اور دوسری سیاسی پارٹیاں مرکزی حکومت کی 5سالہ کا رکردگی کو ہدف تنقید بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے بلکہ لوگوں نے از خود ہی اپنے مسائل ابھارنا شروع کر دیئے اورڈھنکے کی چوٹ پرسیاسی پارٹیوںکوہدف تنقید کانشانہ بنایا ۔سیاسی پنڈتوںکے مطابق راجھستان ،گجرات ،بینگلور میں جی ایس ٹی لاگو کرنے نوٹ بندی کے معاملات بھارتیہ جنتا پارٹی کونقصان پہنچائے گے جبکہ مغربی بنگال اڑیسہ میںبھارتیہ جنتا پارٹی کوکئی سیٹوںکی امیدہے تاہم اس کاپردہ بھاری نہیں ہوگا ۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر چہ اب تک 419پارلیمنٹری سیٹوں کیلئے الیکشن مکمل ہوا تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی کوتواقعات سے بہت کم سیٹیں ملی اور کوئی معجزہ ہی بھارتیہ جنتا پارٹی کودوبارہ اقتدار کی مسند اقتدار پربٹھاسکتاہے ۔سیاسی پنڈتوں کے مطابق یہ بات طئے ہے کہ بی جے پی کانگریس کو واضح اکثر یت نہیں ملنے والی ہے ۔اوربھارتیہ جنتا پارٹی مبروں کوخریدنے کیلئے بڑے دھاؤ پیچ کھیل سکتی ہے کانگریس سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے دوسری سیاسی پارٹیوں کوباہرسے حمایت دے کربھارتیہ جنتا پارٹی کواقتدار سے دور رکھنے کی بھرپور کوشش کریگی تاکہ ملک کے عوام کویہ تعصر دیا جاسکے کہ صرف کانگریس د ہی ملک کومضبوط ومستحکم حکومت فراہم کرسکتی ہے ۔

تبصرے
Loading...