بی جے پی کی ترقی ‘تباہ کن’:دگوجے

0 65

بھوپال:مدھیہ پردیش کی بھوپال پارلیمانی سیٹ سے کانگریس کے امیدوار اور سابق وزیراعلی دگوجے سنگھ نے آج پنچایتی راج کے دن کے بہانے بھارتیہ جنتا پارٹی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی ‘تباہ کن ترقی ’کو عوام پہچانیں۔مسٹر سنگھ نے آج صبح مسلسل چار ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے مشن کوپرا کرنے میں مدھیہ پردیش ان کے دور اقتدار میں پنچایتی راج کو قائم کرنے والی ملک کی پہلی ریاست بنا۔انہوں نے اعدادو شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دور اقتدار میں دیہی خود مختاری والی حکومت پر کامیابی سے عمل ہوسکا۔کسی فرد واحد پر مرکوز مودی راج سے الگ یہ اقتدار میں عام آدمی کی حصہ داری کو بڑھانے کی کوشش تھی۔سابق وزیر اعلی نے الزام لگایا کہ جمہوریت کی حفاظت اور اسے مضبوط کرنے والی تنظیموں کو اس سے پہلے کبھی اتنا کمزور اور خراب نہیں کیاگیا ہے ،جتنا کہ پچھلے پانچ برسوں میں بی جے پی حکومت کے دور اقتدار میں ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام بی جے پی کی‘تباہ کن ترقی’ کو پہچانیں۔یواین آئی

تبصرے
Loading...