بھارت کو مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہی حل کرنا ہوگا /قریشی

پاکستان تنازعہ کشمیر سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کیلئے تیار ، بھارت ہٹ دھرمی کا رستہ ترک کرے

0 43

سرینگر : مسئلہ کشمیر پر اپنے اصولی موقف کا اعادہ کیا کرتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمد قریشی نے واضح کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جانا چاہے اور بھارت کو ایک نہ ایک دن کشمیر یوں کو آزاد چھوڑنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام حل طلب مسائل پر بات چیت کیلئے تیار ہے تاہم بھارت ہمیشہ سے جنوبی ایشیا میں اپنی بالادستی برقرار رکھنا چاہتا ہے جس کو پاکستان نے ہمیشہ مسترد کیا ہے ۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستان نے ایک مرتبہ پھر مسئلہ کشمیر کو اْجاگر کرتے ہوئے اسکو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ہے۔پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ہمیشہ سے جنوبی ایشیا میں اپنی بالادستی برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہندوستانی بالادستی کو مسترد کیا ہے اور اپنے مفادات اور کشمیر، جوہری معاملات اور خطے میں روایتی توازن کے حوالے سے اپنے موقف پر ڈٹا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک متنازعہ مسئلہ ہے اور مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو دیر یا سویر کشمیریوں کو آزاد چھوڑنا ہی ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت ظلم و زیادتیوں سے کشمیر کے مبنی برحق جد و جہد کو دبا نہیں سکتا ہے جبکہ کشمیر میں بھارت کے مظالم کی اب انتہا ہو گئی ہے ۔ انہوں نے ایک بار پھر بھارت پر واضح کیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام حل طلب مسائل پر مذاکرات کیلئے تیار ہے اور بھارت جب بھی تیار ہو گا وہ پاکستان کو تیار پایائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک سے بہترین تعلقات کا حامی ہے تاہم ملک کے خلاف کوئی بھی کارروائی پاکستان برداشت نہیں کریں گا ۔انہوں نے کہا کہ ‘پاکستان کی خود مختاری اور اہم مفادات کی حفاظت ایک قوم کے طور پر ایک بڑی کامیابی ہے۔

تبصرے
Loading...