بھارت پرانے الزامات دہرانا بند کرے اور مذاکرات کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں / ڈاکٹر فیصل

پاکستان بھارت سمیت دیگر ہمسایہ ممالک سے امن کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتا ہے

0 89

سرینگر// پاکستان نے بھارت پر واضح کر دیا ہے کہ وہ ہ پرانے الزامات دہرانا بند کرے اور پاکستان سے مذاکرات کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ ترجمان ڈاکٹر فیصل نے میڈیا نمائندوں کے سوالوں کے جواب میں بھارت پر واضح کر دیا کہ بھارت پاکستان پرالزامات لگانے کا سلسلہ بند کریں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں تیزی سے بڑھتی ہوئی علیحدگی کی تحریکیں شروع ہونے کے بعد پاکستان کے خلاف پرانے الزامات لگائے جارہے ہیں۔ پاکستانی دفتر خارجہ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان، بھارت سمیت دیگر ہمسایہ ممالک سے امن کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتا ہے اور ہندوستان کے ساتھ اعتماد سازی کے اقدامات کے لیے تیار ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان کو مذاکرات کے لیے سنجیدگی دکھانا ہوگی اور پاکستان پر الزامات لگانے کے پرانے طریقوں سے باز رہنا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان ہر سطح پر امن قائم کرنے کا عزم رکھتا ہے اور مسلح افواج دہشت گردی، مداخلت اور شدت پسندی کے لیے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔انھوں نے کہا تھا کہ تمام قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور ملک کے دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔فیصل نے بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) کی جانب سے ہونے والی بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات سے متاثر ہونے والے سرحدی علاقوں کے رہائشیوں سے بھی یکجہتی کا اظہار کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان سے مدد کے طلبگار متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین محب الوطن پاکستانی نہیں ہیں۔( سی این آئی )

تبصرے
Loading...