بھارت میں ماب مالچنگ کے واقعات میں اضافہ ، اقلیتی فرقہ میں تشویش

جھار کھنڈ میں انتہا پسند ہندوؤں کے بہیمانہ تشدد سے مسلم نوجوان جاں بحق

0 21

سرینگر/24جون/سی این آئی// بھارت میں ماب مالچنگ کے ایک اور واقعے میںجھاکھنڈ میں ایک مسلم نوجوانوں کو پیٹ پیٹ کر شدید زخمی کردیا گیا جو بعد میں ہسپتال میں دم توڑ بیٹھا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق بھارت میں ماب مالچنگ کے ایک اور واقعے میںجھارکھنڈ میں ایک مسلم نوجوانوں کو ہندوانتہاء پسندوں نے پیٹ پیٹ کر شدید زخمی کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ نوجوانوںکو اگرچہ ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ ذرائع کے مطابق ضلع کھرسانواں میں انتہا پسند ہندوؤں نے تبریز انصاری پر موٹر سائیکل چوری کا الزام لگاکر بدترین تشدد کیا۔ وہ مظلوم چیختا رہا کہ اس نے چوری نہیں کی۔ ظالموں نے تبریز انصاری کو ستون سے باندھ کر ڈنڈوں اور لاٹھیوں کی بارش کردی۔تبریز انصاری کو باندھ کر 7 گھنٹے تک تشدد کیا جاتا رہا اور اس سے جے شری رام اور جے ہنومان کے نعرے لگوائے گئے۔ شدید زخمی تبریز انصاری کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرکے اسے جیل بھیج دیا گیا۔ طبیعت بگڑنے پر اسے اسپتال لے جایا گیا۔ جب اہل خانہ اس سے ملاقات کے لیے پہنچے تو پولیس نے انہیں تبریز سے یہ کہہ کر ملنے سے روک دیا کہ تم چورسیملنیآئیہو۔ تبریز کئی گھنٹے تک موت و زندگی کی کشمکش میں رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔تبریز کے لواحقین نے اس پر عائد الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس کا پہلے سے کوئی مجرمانہ رکارڈ نہیں تھا، اس کا جرم مسلمان ہونا ہے، اگر وہ مسلمان نہ ہوتاتوزندہ ہوتا۔ پولیس نے تبریز کی موت پر مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔آل انڈیا انجمن اتحاد المسلمین کیسربراہ اسدالدین اویسی نے بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز جذبات پھیلا رہی ہے، کیا یہ نیا بھارت ہے،جو بھارتی وزیراعظم چاہتے تھے۔

تبصرے
Loading...