بھارت سمیت مختلف ممالک میں نئے سفیر اور قونصل جنرل تعینات کرنے کا فیصلہ/پاکستانی وزیر خارجہ

معین الحق کو نئی دہلی میں تعینات کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں

0 63

سرینگر: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد دنیا کے مختلف ممالک میں پاکستان کے 18 نئے سفیر اور قونصل جنرل تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔جے کے این ایس مانٹرنگ کے مطابق پاکستان کی وفاقی حکومت نے دنیا کے مختلف ممالک میں تعین ات نئے سفیروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عائشہ عباس خان کو قونصل جنرل نیویارک، سینئر سفارتکار نغمانہ ہاشمی کو بیجنگ میں سفیر تعینات کیا جا رہا ہے، معین الحق کو دہلی اور خالد مجید کو قونصل جنرل جدہ تعینات کیا جا رہا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ’میری وزیراعظم سے طویل مشاورت کے بعد ہمارے خالی اسٹیشنز پر 18 اہم تعیناتیاں کی جا رہی ہیں‘۔ان کے مطابق چین کے سفیر اپنی مدت پوری کر چکے ہیں اور ان کی جگہ سینئر سفارتکار نغمانہ ہاشمی کو بیجنگ میں سفیر تعینات کیا جا رہا ہے، دہلی کے لیے معین الحق کو فرانس سے دہلی لگایا جا رہا ہے جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری امتیاز احمد کو ٹوکیو میں سفیر تعینات کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ برسلز، بیلجیئم جو یورپی یونین کا مرکز ہے یہاں ظہیر جنجوعہ کو یورپ کے ساتھ اسٹریٹجک توسیعی منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے تعینات کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملائیشیا بہت اہم ملک ہے وہاں ایڈیشنل سیکریٹری آمنہ بلوچ کو سفیر لگایا جا رہا ہے جبکہ پرتگال میں جاوید خٹک کو سفیر تعینات کیا جا رہا ہے، کینیا میں ثقلین سیدہ، سنگاپور کے لیے رخسانہ افضل کو سفیر لگایا جارہا ہے۔جمہوریہ چیک کے لیے خالد جمالی کو سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ الجیریا کے لیے عطا المنعم شاہد پاکستان کے سفیر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سوڈان میں سرفراز احمد سپرا اور تاجکستان میں عمران حیدر کو سفیر تعینات کیا جا رہا ہے جبکہ برونائی میں اس عہدے کے لیے میجر جنرل عبد العزیز طارق کا انتخاب کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میجر جنرل محمد خالد راؤ بوسنیا ہرزیگوینا میں سفیر تعینات ہوں گے، خالد مجید کو قونصل جنرل جدہ لگایا جا رہا ہے، عائشہ عباس خان کو قونصل جنرل نیویارک تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ابو ظہبی میں معظم کو بطور اسپشل سیکریٹری وزارتِ خارجہ لگایا جا رہا ہے جبکہ ان کی جگہ کویت میں ہمارے سفیر غلام دستگیر متحدہ عرب امارات کے سفیر ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ ماسکو میں قاضی خلیل اللہ نے بہترین کردار ادا کیا ہے، انہیں 6 ماہ کی توسیع دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر یہ 18 تعیناتیاں کی جا رہی ہیں، امید ہے کہ یہ تمام سفارتکار پاکستان کی تصویر میں بہتری لائیں گے اور خصوصاً پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ بہترین رویہ اختیار کریں گے۔

تبصرے
Loading...