ویڈیو: بد نظمیوں کے خلاف پٹن میں آشاورکروں کا زور دار احتجاج

مطالبات کرنے کے علاوہ کاڈنیٹر کا تبادلہ عمل میں لانے کی مانگ

0 60

 

سرینگر// بد نظمیوں کے خلاف شمالی قصبہ پٹن میں آشاورکروں نے زور دار احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی تحقیقات عمل میں لائی جائے ۔ سی این آئی نمائندے نے اس ضمن میں پٹن سے اطلاع دی ہے کہ میڈیکل بلاک پٹن میں تعینات آشا ورکروں نے ٹرما اسپتال پٹن میں زور دار احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ آشا کارڈنیٹر کی جلد از جلددوسرے جگہ پر منتقل عمل میں لائی جائے ۔ احتجاجی مظاہرین نے الزام عائد کہا کہ میڈیکل بلاک پٹن میں تعینات آشا کارڈنیٹر کچھ دیگر اثر رسوخ افراد والوں کے ہمراہ چور دروازے سے بھرتی عمل میں لاتے ہیں او کئی افراد کی بھرتی عمل لائی گئی اور قوانین و ضوابط کی صریح خلاف ورزی کی ۔ انہوں نے بتایا کہ بتایا کہ آشا کاڈنیٹر نے دو سے تین افراد کو چور دروازے سے بھرتی کیا ہے جس کی مکمل تحقیقات کی جائے ۔ احتجاجی مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ آشا کاڈنیٹر کا کب کا تبادلہ عمل میں لایا گیا ہے اور انہیں سوپور میں تعینات کیا گیا تاہم بد قسمتی کی بات ہے کہ وہ ابھی بھی پٹن میں تعینات ہے اور اپنی کرسی چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔ احتجاجی مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے اس معاملے میں مداخلت عمل میں لائی جائے ۔جبکہ اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیے ۔ اس موقعہ پر چیف میڈیکل افسر پٹن نے احتجاجی مظاہرین سے کہا کہ وہ اس معاملے میں ایک تحریری درخواست پیش کریں تاکہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات عمل میں لائی جائے ۔ ( سی این آئی )

تبصرے
Loading...