بحیثیت وزیر داخلہ امت شاہ کا پہلا دورہ کشمیرکل، سیاسی و حفاظتی صورتحال کا لیں گے جائزہ، سرینگر میں کئی سیاسی وفود سے بھی ملیں گے

0 28

سرینگر : امت شاہ بحیثیت وزیر داخلہ کشمیر کے اپنے پہلے دورے کیلئے 26جون کو آرہے ہیں جہاں پر وہ سرینگر میں اپنے دوروزہ دورے کے دوران یہاں پر حالات کا جائزہ لیں اور حفاظتی صورتحال کے حوالے سے فوج فورسز اور پولیس کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ خفیہ ایجنسیوں کے ذمہ داران کے ساتھ بات کریں گے اس کے ساتھ ہی موصوف وزیر اعظم پیکیج کا بھی اعلان کرنے کی توقع ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیر داخلہ یہاں پر مین سٹریم سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کریں گے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق بحیثیت وزیر داخلہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر امت شاہ پہلے دورے پربدھ 26جون کو وادی وارد ہورہے ہیں اس سے قبل شاہ کا دورہ جموں کشمیر30جون کو طے تھا۔تاہم بعض مصروفیات کی وجہ سے اْن کا دورہ اب پہلے ہی طے کیا گیا ہے۔شاہ سرینگر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کے دوران حفاظتی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ بھاجپا کارکنان کے ساتھ بھی میٹنگ کریں گے۔ وہ ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ بھی ایک اہم میٹنگ کرنے والے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ امت شاہ امرناتھ گپھا کا بھی دورہ کرکے وہاں خصوصی پوجا پارٹ کریں گے۔یہ امت شاہ کا وزیر داخلہ کی حیثیت سے پہلا ریاستی دورہ ہوگا۔اپنے دورہ کے دوران امت شاہ وادی کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے فوج، پولیس ،فورسز اور دیگر خفیہ اداروں کے ذمہ داروں سے بات چیت کریں گے اور یہاں کے حالات کے بارے میں مکمل جانکاری حاصل کریں گے ۔ اس دوران معلوم ہوا ہے کہ موصوف کئی مین سٹریم سیاسی جماعتوں کے لیڈران سے بھی بات کرنے والے ہیں ذرائع کی اگر مانیں تو امت شاہ وزیر اعظم پیکیج کا بھی اعلان کرنے والے ہیں جس میں بے روزگاری کے خاتمہ اور تعمیر و ترقی جیسے پیکیج بھی شامل ہوں گے ۔

تبصرے
Loading...