بجلی کی نجکار ی کیخلاف پٹن میں مرد و زن کا محکمہ بجلی اور انتظامیہ کیخلاف احتجاج

سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر کئی گھنٹوں تک دھرنا ، کام جلد از جلد بند کرنے کا مطالبہ

0 25

سرینگر/11جون /سی این آئی بجلی کی نجکار ی کے خلاف پٹن میں مرد و زن نے محکمہ بجلی اور انتظامیہ کے خلاف زور دار احتجاج مظاہرے کرتے ہوئے واضح کیا کہ انہیں بجلی کی نجکاری قطعی منظور نہیں ہے ۔احتجاجی مظاہرے نے شاہراہ پر کئی گھنٹوں تک دھرنا دیا جس کے نتیجے میں ٹریفک کی نقل و حمل کئی گھنٹوں تک بند رہی ۔ سی این آئی کے مطابق بجلی کی نجکاری کے خلاف پٹن میں لوگوں نے محکمہ بجلی اور انتظامیہ کے خلاف زور دار احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ علاقے میں یہ کام بند کیا جائے ۔ احتجاجی مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ محکمہ بجلی اور انتظامیہ علاقے میں بجلی کی نجکاری کا کام شروع کیا جو کہ نا قابل برداشت ہے ۔ مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ انتظامیہ نے علاقے سے یہ کام شروع کیا گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے کہا کہ ان کیلئے یہ کسی بھی صورت میں برداشت نہیں ہے اور اس کام کو جلد از جلد بند کیا جائے ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ انہیں پہلے ہی بجلی کی عدم دستیابی سے کافی پریشانیاں ہے تاہم اب بجلی کی نجکاری سے لوگ مزید مشکلات میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔ نمائندے کے مطابق مقامی لوگوں نے انتظامیہ اور محکمہ پی ڈی پی پر واضح کیا کہ اس کام کو بند کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی مظاہروں میں شدت لائی جائیگی ۔ احتجاجی مظاہرین نے سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر کئی گھنٹو ں تک دھرنا دیا جس کے باعث ٹریفک کی نقل و حمل کئی گھنٹوں تک بند ہوئی ۔

تبصرے
Loading...